کیفین سے آگہی کا مہینہ

Print Friendly, PDF & Email

عام طور پر کسی بیماری ,شخصیت یا چیز کی آگاہی کے لیۓ سال میں ایک دن مخصوص ہوتا ہے اور اس دن کو اسی مناسبت سے منایا جاتا ہے. 
لیکن ہر سال مارچ کا پورا مہینہ پوری دنیا میں کیفین سے آگہی (Caffeine Awareness Month) کے طور پر منایا جاتا ہے.
کیفین (CNS) سینٹرل نروس سسٹم کو متحرک رکھنے والا میتھیلزن تھائین کلاس میں سے ایک کیمیائی جزو ہے. یہ کیمیائی عنصر کافی, چاۓ, چاکلیٹ اور غذائی مشروبات میں پایا جاتا ہے. فوڈ گائیڈ لائن کے مطابق آپ (بالغ افراد) 24 گھنٹوں میں کیفین کی 400 ملی گرام سے زیادہ مقدار استعمال نہیں کر سکتے ہیں.اس سے زیادہ مقدار کا استعمال صحت کے لیۓ مضر ہے

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں اپریل 2017 ء میں ایک 16 سالہ نوجوان طالب علم ڈیوس ایلن کرائپ نے کیفین کی زیادہ مقدار استعمال کی جس سے اسکی موت واقع ہو گئی. طالب علم ڈیوس ایلن کا وزن 90 کلو گرام تھا اور اسکو دل کی کوئی بیماری نہ تھی. اسکی موت کی تحقیق کرنے والے ڈاکٹر گیری واٹس کے مطابق نوجوان نے بہت قلیل عرصے میں کیفین سے بھرپور مشروبات نوش کیۓ جو اسکی موت کا سبب بن گئے. اس نے اپنے سکول میں کافی اور دو تین کیفین سے بھر پور انرجی ڈرنک 2 گھنٹے کے اندر اندر پی لیۓ جس سے اس کے دل کی دھڑکن تیز ہونے کے ساتھ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا.
کیفین کا عمومی جزو کافی اور چاۓ ہے جس کا مناسب مقدار میں استعمال تھکن اور نیند سے نکال کر تروتازہ اور چست رکھتا ہے.

یہ بھی پڑھئے:   عامر لیاقت ہمارے میڈیا کا گلو بٹ - اختر عباس


دن بھر میں کافی کے تین کپ اور چاکلیٹ کے 3 ٹکڑے صحت مند اور مناسب مقدار میں شمار کیے جاتے ہیں. کافی کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے, جسم کو توانا , دل کی دھژکن کو نارمل اور یاداشت کو کم نہیں ہونے دیتی اس کو محفوظ رکھتی ہے.
دوسری طرف کیفین کی زیادہ مقدار سے بے چینی, بے خوابی, الرجی, الجھن, سردرد , میگرین, انزائٹی, معدے کے مسائل اور دل کی دھژکن تیز ہونے جیسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں.
ایسے افراد جنھوں نے اس کی مقدار زیادہ استعمال کر لی ہو اور مذکورہ امراض یا مسائل کا سامنا ہو تو انھیں چاہیے کہ صبج و شام سیر کریں, پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں, جڑی بوٹیوں سے بنی چاۓ جسے ہربل ٹی کہتے ہیں کا استعمال کریں اور لیموں پانی پینے سے بھی فائدہ ہوگا.
کافی کا لفظ , ذائقہ اور اس کا اثر اہنے اندر ایک کیف اور سرور لیۓ ہوۓ ہے. یمن کے صوفیوں نے پوری دنیا کو کافی سے روشناس کروایا. یمن کے صوفی توجہ کے ارتکاز اور سکون کے لیۓ کافی کا استعمال کرتے ہوۓ اللہ رب العزت سے لو لگانے میں مست رہتے تھے.

یمن سے کافی مصر اور پھر افریقہ سے ہوتی ہوئی یورپ تک جا پہنچی اور اہل یورپ کو اتنی پسند آئی کہ یورپ کا پسندیدہ مشروب کافی بن گیا.
آج کل ہم خوشی کے تہوار پہ چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہیں اور اس چاکلیٹ کا تحفہ آج سے 600 سال قبل از مسیح قدیم مایہ تہذیب کے باشندوں نے ہمیں دیا تھا.
چاۓ کو بھی 300 سال قبل مسیح چین کے بادشاہ شنیونگ نے دریافت کیا تھا.
اس وقت کیفین کا ساری دنیا میں سالانہ استعمال ایک لاکھ 20ہزار ٹن ہے.

یہ بھی پڑھئے:   سرمایہ دارانہ نظام کے اثاثے

زندگی اعتدال کانام ہے صحت مند زندگی گزارنے کے لیۓ کیفین ہی کیا تمام غذائی اشیا کا متوازن استعمال آپکی صحت کا اہم راز ہے.

Views All Time
Views All Time
527
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply