Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

تحریک انصاف آئندہ دو ہفتے تک کوئی جلسہ نہیں کرئے گی : عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف نے جو پاناما کیس کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے  آئندہ دو ہفتے تک کوئی جلسہ جلوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک کوئی جلسہ نہیں ہوگا اور اسی تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سرگودھا میں طے شدہ خطاب بھی منسوخ کردیا گیا ۔ صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کے مطابق عمران خان کے خطاب کی منسوخی کا فیصلہ حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے ۔ عامر کیانی کا کہنا تھا پاناما کیس کے سپریم کورٹ سے ممکنہ فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں ۔

Views All Time
Views All Time
456
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   لاہور: نثار حویلی سے 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: