پیپلز پارٹی کا اسلام آباد لاک ڈوان میں شرکت سے انکار

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھرنوں سے متعلق ان کی جماعت کی ایک پالیسی ہے، انہوں نے پی ٹی آئی، ٹی ایل پی، طاہر القادری سمیت کسی کے دھرنے میں شرکت نہیں کی تو اب بھی متوقع دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے تاہم وہ مولانا فضل الرحمان کی اخلاقی حمایت ضرور کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ایک جانب مولانا فضل الرحمان دھرنا دے رہے ہوں گے، وہ اور ان کی پارٹی ملک بھر میں جلسے کرے گی۔

مسلم لیگ نون کے دانش وروں کے مطابق یہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مُک مُکا ہے، ان دانش وروں کے مطابق اپنے اس عمل سے پاکستان پیپلزپارٹی اسٹبلشمنٹ سے مل چکی ہے۔

ان نام نہاد دانش وروں سے کچھ سوال ہیں!
اگر پی پی نے کوئی سمجھوتہ کرلیا ہے تو کیوں اسٹبلشمنٹ سرتوڑ کوششوں سے سندھ میں فارورڈ بلاک بنانے جارہی ہے؟
اگر پی پی نے کوئی سمجھوتہ کرلیا ہے تو کیوں وفاقی وزیرقانون کراچی میں مداخلت کے لئے آرٹیکل 149 کے استعمال کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اگر پی پی نے کوئی سمجھوتہ کرلیا ہے تو کیوں پراڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود حکومت فریال تالپور کو سندھ اسمبلی میں پیش نہیں کررہی؟ اور کیوں انہیں غیرقانونی طور پر راتوں رات اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا!
اگر پی پی نے کوئی سمجھوتہ کرلیا ہے تو کیوں بے جرم وسزا قید آصف زرداری کی اڈیالہ جیل میں انسانی اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے؟ یہانتکہ فیملی اور وکلاء تک سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھئے:   بھٹی میں مزدوروں کو پھینکنے والے کی مزاحمت

کیا کسی ڈیل کے بعد سندھ میں گورنر راج کی دھمکیاں، کراچی میں مداخلت کی پھلجھڑیاں اور آصف زرداری فریال تالپور سے ہونے والی حق تلفیاں ممکن تھیں؟ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کو ڈیل ہی کرنا ہوتی تو اپنی قیادت کے لئے کوئی رعایت تو لیتی۔
سینیٹ انتخابات میں بھی مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی پر ایک جانب ڈیل کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور دوسری جانب دنیا نے عوامی قیادت کا بدترین استحصال دیکھا!
پاکستان پیپلزپارٹی کا دھرنے میں عدم شرکت کا فیصلہ اور ملک بھر میں جلسے ایک سیاسی حکمت عملی ہے، سطحی اور نوخیز دانش وروں سے درخواست ہے کہ ذہن پر زور نہ ڈالیں کہ یہ کہیں چٹخ نہ جائے۔

Views All Time
Views All Time
134
Views Today
Views Today
1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: