امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ہے، اسرائیلی میڈیاکا دعویٰ
واشنگٹن (یو این این) امریکی صدر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ نئے منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا، مغربی کنارے سے یہودی بستیاں خالی نہیں کرائی جائیں گی، نہ ہی عربوں کو نکالا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت علاقوں کا تبادلہ کیا جائےگا اور فلسطینیوں کو آمادہ کرنے کیلئے عرب ممالک سے لاکھوں ڈالر امداد دلوائی جائے گی۔ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔

Views All Time
581

Views Today
1