Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

Print Friendly, PDF & Email

(سرگودھا) دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمرمیں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

نیوزکے مطابق 7 دہائیاں قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی کو بچپن ہی میں کھیل کود کے دوران نہ جانے کب دل دے بیٹھا، جوانی کی حدود میں داخل ہوئے توغلام فرید نے رشتہ کے لیے والدین کو بھجوایا لیکن ظالم سماج کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہو سکی لیکن وقت نے پلٹا کھایا اور8 سال قبل غلام فرید کی بیوی وفات پا گئی جبکہ ایک سال قبل رانی بی بی کا خاوند بھی فوت ہوگیا تو دونوں کے بچوں نے برسوں پرانی محبت کو دوبارہ ملانے کا ارادہ کیا اورکامیاب بھی ہوگئے۔

7 دہائیوں کے بعد ہی سہی دو محبت کرنے والے دل مل گئے، غلام فرید اوررانی بی بی کی شادی پرپورا علاقہ خوش ہے اور اس پریمی جوڑے کے لیے دعا گوہے جب کہ بچوں اورپوتے پوتیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے بڑے بوڑھے بھی خاصے خوش ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس

Views All Time
Views All Time
375
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   پروفیسر حسن ظفر عارف - حرفِ تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: