Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

احمدیوں کی عبادت گاہ پرحملے کے الزام میں 100افراد کے خلاف مقدمہ درج

Print Friendly, PDF & Email

قلم کار- چکوال میں احمدی برادری کی ایک عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کے حملے کے الزام میں 100 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

چکوال کے تھانہ چوآسیدن شاہ کے ایس ایچ او محمد نواز نےمیڈیاکو بتایا کہ اس حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت درج کیاگیا۔

ان کے مطابق اس مقدمے میں 100 نامعلوم مشتعل افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں جماعتِ احمدیہ کے افراد بھی شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا ‘پولیس نے عبادت گاہ کو حفاظتی گھیرے میں لیا ہوا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔’

محمد نواز کے مطابق گذشتہ روز احمدیوں کی ایک عبادت گاہ پر مشتعل گروہ نے حملہ کر دیا تھا جس کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے ایک بزرگ کا تعلق جماعتِ احمدیہ سے تھا جو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک جب کہ دوسرے شخص کو گولی لگی تھی۔

 

Views All Time
Views All Time
364
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور صدارت کے لیے ناہل ہیں ۔ امریکی ماہرین نفسیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: