Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

اکیڈمی مافیا پر وار، میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ امتحانات کے فوری بعد

Print Friendly, PDF & Email

ساہیوال (قلم کار ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اس سال میڈیکل کالجز میں داخلوں کا انٹری ٹیسٹ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے فورا بعد منعقد کرایا جائے گا تا کہ ہزاروں طلبا وطالبات کو اکیڈمی مافیا سے بچایا جا سکے ،اچھے ڈاکٹر کے لئے ضروری ہے کہ وہ اچھا انسان بھی ہو تا کہ دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کر سکے ،

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میڈیکل فیلڈ میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے علاج میں آسانیاں پیدا ہونگی اور مریضوں کی بہتر نگہداشت میں مدد ملے گی -انہوں نے یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج کے اپنے پہلے دورے کے دوران فکیلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق ،سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشد قریشی ،ڈاکٹر رئیس عباس ،ڈاکٹر نثار احمد اور ڈاکٹر احسان الحق بھی موجود تھے -انہوں نے ساہیوال میڈیکل کالج کی نصابی اور ہم نصابی کامیابیوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ کالج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی خصوصاً فکیلٹی کی تربیت یقینی بنائی جائے گی تا کہ کالج کو مزید بہتر کیا جا سکے -پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ میڈیکل فیلڈ میں ریسرچ کو فروغ دینے اور نئے ڈاکٹرز کی مناسب تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے لئے ملک کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کا انٹر یونیورسٹی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس سے ریسرچ کو زیادہ بہتر طریقے سے فروغ مل سکے گا -انہو ںنے کہا کہ میڈیکل شعبے میں مزید پروگرامز خصوصا ہسپتالوں کی مینجمنٹ کا خصوصی پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس سے ہسپتالوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی اور مریضوں کو بہتر سہولیات مل سکیں گی –

یہ بھی پڑھئے:   احمدیوں کی عبادت گاہ پرحملے کے الزام میں 100افراد کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے مزید بتایا کہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل پروگراموں کے سلیبس پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے-انہوں نے ساہیوال میڈیکل کالج کی تمام تعلیمی اور طبی سہولیات پورا کرنے کا بھی وعدہ کیا ،اس سے پہلے پرنسپل ڈاکٹر محمدطارق نے بتایا کہ کالج کا تعلیمی معیار پورے پنجاب میں سب سے زیادہ ہے او رکالج کو 10پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لئے منظوری دی جا چکی ہے -بعد ازاں وائس چانسلر یو ایچ ایس نے ڈینگی سمپوزیم سے خطاب کیا جس میں فائنل ایئر کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بھی شرکت کی -سیمپوزیم میں ڈینگی بخار کی وجوہات اور علاج کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا-

Views All Time
Views All Time
292
Views Today
Views Today
2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: