مریم (حاشیے) | مصلوب واسطی

Print Friendly, PDF & Email

مریم ۔ ۔ ۔ تمہیں کسی نے بتایا؟ ایک اور مریم بھی تھی، کرم ایجنسی دھماکے میں ماری گئی۔

نہیں نہیں وہ "ایک تھی مریم” والی نہیں۔ وہ والی ہوتی تو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں سے بمباری جاری ہوتی۔ یہ تو ایک "جنرل” سی بچی تھی چند ماہ کی۔ نہیں نہیں جنرل کی بچی نہیں۔ وہ ہوتی تو دہشت گردوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ جاتے۔ بیچاری، گاؤں سے شہر جا رہی تھی کہ ریموٹ بم دھماکہ ہوا۔ اس کا دل بند ہو گیا، چھوٹا سا دل، چند ماہ کے بچے کا دل ہوتا ہی کتنا ہے؟

سنو ۔ ۔ ۔ ان سے پوچھو تو ۔ ۔ ۔ سوچو ۔ ۔ ۔ اس کی جگہ تم ہوتی؟ محافظوں کی خبر لو، ان کا فرض یاد دلاؤ۔ فرض ہے زمین کی حفاظت، سر زمین کی حفاظت۔ انہیں فرق بتاؤ، زمین اور پلاٹ کا فرق۔ یہ ٹھیک نہ ہوئے تو تم بھی، ہاں تم بھی،

اللہ نہ کرے کہ تم ہو لیکن ہو گیا تو؟

Views All Time
Views All Time
246
Views Today
Views Today
1

مصلوب واسطی

مصلوب واسطی انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں، بحیثیت بلاگر معاشرتی ناہمواریوں اور رویوں کے ناقد ہیں۔

Leave a Reply