Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

نتائج تبدیل کرکے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جارہا ہے، ترجمان (ن) لیگ

Print Friendly, PDF & Email

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ  پنجاب کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا اور بند کمروں میں دھاندلی کی جارہی ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے اور (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، بند کمروں میں ملک کا مینڈیٹ چوری  ہورہا ہے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اس صورتحال کا نوٹس لیں اگر ہمارے تحفظات اور خدشات کو دور نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نوٹس لیں گے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نا دینے والے الزام کی تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ن لیگ کو اعتراض ہے تو وہ درخواست دے ہم ثبوت مہیا کر دیں گے۔

Views All Time
Views All Time
515
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور صدارت کے لیے ناہل ہیں ۔ امریکی ماہرین نفسیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: