یہ دل کا رشتہ ہے

Print Friendly, PDF & Email

قلم کار اور قلم کار والوں سے دل کا رشتہ ہے۔ قلم کار سے جڑے بہت سے لوگ دل کے بہت قریب ہیں۔ ام رباب جی، فرح رضوی، سیدہ حنا زیدی، شاہانہ جاوید جی۔ ان سب سے گہرا اپنائیت کا تعلق ہے۔ اور میرا منا بھیا بھی تو لکھتا ہے قلم کار میں بلال حسن بھٹی۔ اس کا نام نہیں لوں گی تو بلال میرے خلاف دھرنا دے گا.

قلم کار کی تحاریر اکثر نظر سے گزرتی رہتی ہیں۔ خاص طور پر دوستوں کی تحاریر۔ قلم کار کے بارے میں جو میرا تاثر ہے وہ یہ کہ اس پہ چھپی تحاریر یکسانیت کا شکار نہیں ہیں۔ آپ کو یہاں ہر موضوع پہ تحریریں ملیں گی اور یہی اس ویب سائٹ کا حسن ہے۔ قلم کار کے ہاں موضوعات کے تنوع کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ آزادی رائے کے نام پہ ہر حد کو نہ پھلانگا جائے۔ میں نے قلم کار پر بہت زیادہ مثبت اور امید افزا تحریروں کی پذیرائی ہوتے دیکھی ہے۔

میں قلم کار کی دوسری سالگرہ کے مبارک اور پر مسرت موقع پر ملک قمر عباس اعوان اور قلم کار سے جڑے سبھی لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں اور یہ امید کرتی ہوں کہ قلم کار اسی طرح اپنا سفر جاری رکھے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے۔ آمین ثم آمین۔

آپ سب کی کامیابی کے لیے دعا گو

Views All Time
Views All Time
429
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   محسن کش معاشرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: