Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

پشاور: صدر کے علاقے کالا باڑی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

Print Friendly, PDF & Email

قلم کار (نیوز ڈیسک) : پشاور کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے سے گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارکن نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کاآغاز کردیا ہے۔

 دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد اور مختیارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، دھماکا گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا، قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

 صوبائی وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دھماکا صدر کے علاقے کالی باڑی میں ہوا، بازار بند ہونے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، دھماکے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتے تاہم بی ڈی یو ٹیم شواہد اکھٹے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:   پاکستان میں مزاروں پر حملوں کی تاریخ
Views All Time
Views All Time
199
Views Today
Views Today
3

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: