Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

ڈی ایچ کیو ساہیوال میں اپنی نوعیت کا آنکھوں کا منفرد آپریشن

Print Friendly, PDF & Email

ساہیوال(قلم کار مانیٹرنگ ڈیسک): پرنسپل ساہیوال میڈیکل ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق (ایف آر سی پی) کی سربراہی میں شعبہ ناک کان گلا اور شعبہ امراض چشم کے اشتراک سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد آپریشن کامیابی سے سرانجام دیا گیا۔ لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال نے پنجاب کے پہلے ٹیچنگ ہسپتال ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے جہاں ایسا آپریشن کامیابی سے کیا گیا۔

اس آپریشن میں آنسو کی نالی کی بندش کو کیمرے کی مدد سے اور بغیر چیرہ لگائے کامیابی سے آپریٹ کیا گیا۔ اس آپریشن کی سربراہی پرنسپل ساہیوال میڈیوکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کی جبکہ ان کی ٹیم میں اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شاہد علی، پروفیسر محمد خالد انچارج شعبہ امراض چشم، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد ذیشان شعبہ امراض چشم اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان شعبہ امراض چشم شامل تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ یہ آپریشن خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کے لیے بہت محفوظ اور مفید ہو سکتا ہے۔

آپریشن کرنے والی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر شاہد علی، پروفیسر محمد خالد، ڈاکٹر احمد ذیشان اور ڈاکٹر محمد رضوان
Views All Time
Views All Time
156
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   سعودی عرب جرمنی میں مذہبی انتہا پسندی کا سپورٹر : جرمن انٹیلی جنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: