ایسی ویسی عورتیں – زری اشرف

Print Friendly, PDF & Email

zari"ہم ایسی ویسی عورتوں کے منہ نہیں لگتے جاؤ کسی مرد سے بات کراؤ”۔کاش یہ فقرہ بولنے والے سوچ لیں کہ ان کو پیدا کرنے والی بھی ایک عورت ہی ہے اور وہ عورت جو ان کی اپنی ماں ہے وہ کسی مرد کے لیے ایسی ویسی عورت بھی تو ہو سکتی ہے۔۔۔
کس طریقے سے محترمہ فاطمہ جناح کو الیکشن میں ہروایا گیا اور کن کن القابات سے نہیں نوازا گیا پر وہ آج بھی مادر ملت کہلاتی ہیں۔ اسمبلی کے اجلاس میں محترمہ بینظیر بھٹو تشریف لے جارہی ہیں۔ جب شیخ رشید کے پاس سے گزرتی ہیں تو وہ بی بی کو ٹیکسی بولتا ہے اور ٹھیک 4 دن بعد ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا ہے ۔بینظیر ایک دبنگ اور جرات مند خاتون تھیں۔ چاہتیں تو شیخ کو وہیں تھپڑ رسید کرکے بدلہ چکا دیتیں پر اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔شائد یہی وجہ ہے کہ الله نے شیخ رشید کو بیوی اور بیٹی جیسی نعمت سے محروم ہی رکھا۔بیگم نصرت بھٹو پر بھی بہت سے لوگوں نے بہت سارے الزامات لگائے جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جن کے گھر دو دو بیٹیاں مائیں اور بیویاں موجود تھیں پر اس بہادر خاتون نے بھی بہت کچھ برداشت کیا ۔اور آجکل مریم نواز اور ریحام خان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔اور وہ لوگ بھی ایسی ایسی پوسٹیں لگا رہے ہیں جو بظاہر مولویانہ حلیہ بنائے منہ پہ داڑھی سجائے سارا دن اسلام سکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کی عورتوں کی فیس بک پر نہ صرف تصویریں لگاتے ہیں بلکہ انتہائی گھٹیا قسم کے کمنٹ بھی کرتے ہیں ۔ان سب کے اپنے گھر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں موجود ہیں پر مجال ہے جو ان کو شرم حیا آجائے۔بلکہ آگے سے کہتے ہیں کہ ایسی ویسی عورتوں کی حمایت کیوں کریں عزت کیوں کریں۔

آخر یہ ایسی ویسی عورتیں کون ہوتی ہیں ؟؟
جہاں تک مجھے پتا چلا ہے یہ وہ عورتیں ہیں جو اپنے پورے خاندان پال رہی ہوتی ہیں ۔وہ زمانے کو اپنی جوتی کی نوک پہ رکھتے ہوئے کسی کی پروا کئے بغیر آگے بڑھتی ہیں۔دنیا کا مقابلہ کرتی ہیں۔اپنے بچوں کی بہترین پرورش کرتی ہیں۔اور کسی کی پروا کئے بغیر بھر پور زندگی گزارتی ہیں۔
اور ہاں یہ عورتیں اندر سے بہت ٹوٹی پھوٹی اور حساس بھی ہوتی ہیں پر اس بات کا کسی کو پتا نہیں چلنے دیتیں۔لوگوں کے سامنے خود کو مضبوط رکھتی ہیں اور رات کی تنہائی میں روتے روتے تکئے بھگو دیتی ہیں۔
ہاں ان ایسی ویسی عورتوں کی وجہ سے ہی تو اس دنیا میں رنگ نظر آتے ہیں۔خوشبو پھیلتی ہے زندگی کا حسن ہیں یہ ساری عورتیں۔ کبھی کسی نے سوچا ہے کہ ہم بہت آرام سے ایسی ویسی عورتیں کہہ دیتے ہیں ۔ہم ایسے ویسے مرد کیوں نہیں کہتے؟کیا ساری خرابیاں عورتوں میں ہیں؟
اور اگر ہیں تو اس کا ذمے دار مرد ہی تو ہے پھر سارا الزام عورت پہ ہی کیوں؟

بہرحال میں اپنے سمیت بہت سی ایسی ویسی عورتوں کو جانتی ہوں جو نہ صرف خود جی رہی ہیں بلکہ بہت سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کے جینے کی وجہ بھی ہیں۔

اگر آپ کو آپنے ارد گرد کوئی ایسی ویسی عورت نظر آئے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔

ایسے ویسے مردوں پہ مضمون ادھار رہا۔۔۔

Views All Time
Views All Time
1541
Views Today
Views Today
2
mm

ڈاکٹر زری اشرف

ڈاکٹر زری اشرف ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر بھی ہیں۔ اور اس کے علاوہ مطالعہ کی بیحد شوقین۔ قلم کار کے شروع ہونے پر مطالعہ کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: