Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

ہیلری کے نام ایک اوریائی خط – ڈاکٹر زری اشرف

Print Friendly, PDF & Email

zariمیں اسلام کا بہت بڑا حامی ہوں پر عورتوں کے باہر نکلنے کام کرنے اور ترقی کرنے کا مخالف بھی۔میں چاہتا یہ ہوں کہ اگر میری بیٹی کو سرجری کی ضرورت پڑے تو بجائے اس کہ کوئی غیر مرد اسے دیکھے یا بات کرے میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی قابل لیڈی ڈاکٹر سے ہی اس کا علاج کرواؤں۔ویسے میں عورتوں کی تعلیم کے بھی سخت خلاف ہوں کہ پھر وہ باشعور ہو کر مرد کی برابری کرتی ہیں بلکہ کبھی کبھی تو اتنی قابل ہو جاتی ہیں کہ مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔مجھے مکمل اسلام یاد ہے اگر نہیں یاد تو یہ بات کہ میرے پیارے نبی پاک ﷺ کی پہلی زوجہ محترمہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا  نہ صرف کاروبار کرتی تھیں بلکہ انہوں نے نکاح کا پیغام بھی خود بھجوایا تھا ۔پر آج اس اسلامی ملک میں اگر کوئی خاتون خود کسی سے پسندیدگی یا شادی کی خواہش کا اظہار کردے تو ہم نہ صرف اسے جان سے مار دیتے ہیں بلکہ خاندان میں بے غیرت بن کر غیرت کا علم بلند کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔
تو ہیلری بی بی آپ کے ہارنے کی بہت سی وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ آپ کے بےپردگی اور بیہودہ لباس ہے ۔میں نے بہت بار آپ کو بہت غور سے دیکھا ہے آپ کی پنڈلیاں ان حوروں سے ملتی جلتی ہیں جن کا تذکرہ ہمارے ایک مولانا صاحب اکثر اپنی مذہبی بیانات میں کرتے ہیں۔اور آگر آپ اپنی خوبصورت مسکراہٹ ایسے ہی دکھاتی رہیں تو اپ کے گناہوں میں نہ صرف مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا بلکہ آپ اگلی بار بھی الیکشن نہیں جیت سکیں گی۔گو کہ اکثر و بیشتر میں نے آپ کو لال رنگ کے لباس میں گلے میں نیکلس پہنے دیکھا ہے وہ نیکلس جو آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے، گستاخی کرتی اور ہمارے ایمان مین خلل ڈالتی ہو وقتا فوقتا لہذا یہی وجہ ہے کہ تم مردوں پر حکمرانی کے قابل نہیں ہو ۔یہ اور بات ہے میرے پیغمبرﷺ ایک نے ایک یہودی عورت جو ان پر روزانہ کوڑا پھینکتی تھی اس کی بیماری کے دنوں میں نہ صرف اس کی تیمارداری کی بلکہ اس کے گھر کا کام کاج بھی کر دیا کرتے تھے۔
ہیلری بی بی تمہاری وجہ سے میرے ملک کی کچھ ناخلف لڑکیاں بھی آزادی کے خواب دیکھنے لگی ہیں اور تمہارے جیسے جوتے پہننے لگی ہیں اور تم جو گورے گورے ہاتھوں میں کالے رنگ کا پرس پکڑتی ہو تو تمہاری انگلیوں کی پوریں بھی بہت غور سے دیکھی ہیں ہیلری تمہارے ہاتھ ایس سیون موبائل پہ زوم کرکے بار بار دیکھی ہے بی بی تمہارے ہاتھوں میں حکمرانی کی لکیر ہے ہی نہیں۔اور یہ جو دنیا آج عورت کو حکمران دیکھنا چاہتی ہے ہم تو بہت عرصہ پہلے عورت کو حکمران بنا کر قتل کرکے دفنا بھی چکے ہیں۔یہ اور بات کہ بینظیر جیسی کوئی خاتون شائد صدیوں میں پیدا نہ ہو۔
تو ہیلری بی بی مجھے اندرونی طور پر تمہاری وہ تصویر جو شاہ محمود قریشی کے ساتھ خوش رخسار ہے مجھے بہت دکھ ہوتا ہے (کہ کاش اس میں میں ہوتا) وہ بھی انتہائی کافرانہ فوٹوہے۔اس بات مین بھی کوئی شک نہیں کہ میں تمہاری انتخابی مہم کی ساری گفتگو سنتا کم اور دیکھتا زیادہ تھا ۔پر کام تمہارے سارے گناہگاروں والے ہیں۔بی بی تمہاری عمر کی عورتوں کو تو ہم کام کیا زندگی سے ہی ریٹائرڈ کر دیتے ہیں ان کے گوڈے گھٹے گھس پٹ چکے ہوتے ہیں اور وہ بڑی سی چادر اوڑھے تسبیح ہاتھ میں لیے الله الله کرتی ہیں ہیں اور ایک تم ہو کی ہار کر بھی تیار ہو کے خطاب فرمانے آگئیں۔اس ون مجھے کلنٹن بہت برا لگا کاش مین کلنٹن کی جگہ جامنی ٹائی لگائے تمہارا ہاتھ پکڑ کر ڈائس تک تمہیں لاتا ۔پر یہ تو کاش ہی رہے گا۔
بہر حال ہیلری بی بی تمہارے ہارنے کی وجہ کم لباسی خوبصورتی اور ادائیں اور لال رنگ کی لپ اسٹک ہے۔اگر تم آج بھی اسلامی لباس پہن لو دستانے اور جرابیں پہنو اور غیر مردوں ( مولویوں اور مذہبی ٹھیکداروں کو چھوڑ کر ) سے مصافحہ اور بات کرنا چھوڑ دو تو الله تمہاری کامیابی کی راہیں روشن کر سکتا ہے اس سے پہلے وزیر خارجہ بےشک تم اپنی قابلیت کی بناہ پر بنی تھیں۔
ہیلری!  لو یو اپنا خیال رکھنا ۔

اور ہاں لال سرخی اور لال لباس بہت جچتا ہے تم پہ۔

Views All Time
Views All Time
1635
Views Today
Views Today
1
mm

ڈاکٹر زری اشرف

ڈاکٹر زری اشرف ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر بھی ہیں۔ اور اس کے علاوہ مطالعہ کی بیحد شوقین۔ قلم کار کے شروع ہونے پر مطالعہ کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: