Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

عورت اور حقوق کا ادراک

Print Friendly, PDF & Email

مغربی معاشرے نے ہر رشتہ کا ایک دن مقرر کر لیا ہے جیسے مدر ڈے،فادر ڈے، ٹیچرز ڈے، محبت کادن ویلنٹائین ڈےاور اسی طرح خواتین کا عالمی دن جو 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔اس دن خواتین کے حقوق کی بات کی جاتی ہے اور شاید ایک دن خواتین کے حقوق کو تسلیم بھی کرلیا جاتا ہے۔اگر ہم بحیثیت مسلمان دیکھیں توہمیں یہ حقوق پیدا ہوتے ہی مل جاتے ہیں۔

اگر خواتین کے حقوق کی پامالی تھی تو وہ قبل از اسلام تھی۔ جب نہ عورت کی عزت تھی نہ عظمت اور نا ہی حفاظت، اسلام وہ واحد مذہب ہے جس میں عورت کو جو عزت دی گئی ہے اس کی مثال کسی مذہب میں نہیں ملتی۔ اسلام ہی وہ مشعل ہے جس کی کرنوں نے ایک مسلمان عورت کو عزت،عظمت،شان،مان،تحفظ اورعافیت سے روشن کیایہاں تک کہ جنت کامالک بنادیا

اسلام سے پہلے عورت کا جائیداد میں کوئی حصہ نہیں تھا۔ دین اسلام نے عورت کا حصہ مقرر کیا، رب کریم نے قرآن میں عورت سے متعلق روشن احکامات ارشاد فرمائے، یہاں تک کہ ایک پوری سورت اتار دی۔ عورت کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے مہر مقرر کیا،اگر بیٹی بنایا تو گھر میں رحمت قرار دیا، بہن کی صورت میں بھائی کا مان، ماں کی صورت مجموعہ محبت بنایا،اور بیوی بنا کر مکمل گھر ہستی عطا کر کے سکون عطا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:   کیا تاریخ کا سب سے مہنگاالیکشن پاکستان کی قسمت بدل دے گا ؟

بحیثیت عورت ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ بیٹی بن کر خود کو رحمت ثابت کریں،بیوی بن کر شوہر کی تسکین کا باعث بنیں اور بیٹی بن کر باپ کا غرور بنیں مغربی تہذیب جو حقوق ایک دن کے لئے د یتی ہے وہ اسلام نے ہمیں مستقل طور پر عطا کئے ہیں اس وقت جوحقوق نسواں کے علم بردار بنے ہوئے ہیں اسی تہذیب نے نسوانی حرمت کی توہین بھی سب سے زیادہ کی۔ کہنے کا مطلب یہ ہےکہ ہمیں اپنے حقوق کا ادراک ہونا چاہیے اور انہیں حاصل کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہیے لیکن دائرہ اسلام میں رہ کر،وہ حقوق جس میں ہماری عزت ہو توہین نہ ہو۔ اسلام نے عورت کوتقدس بخشا، اس کے چلنے، پھرنے،اٹھنے،بیٹھنے سے لے کرسجنے سنورنے تک ہر چیز کوتقدس سے آراستہ کیا۔

کاش کہ ہر مسلمان عورت اپنی شان،تقدس اور مقام پہچان لے۔اللہ تعالی ہر مسلمان عورت کی ردا کی حفاظت فرمائے اور اس کو عافیت و تحفظ عطا کرے۔

Views All Time
Views All Time
328
Views Today
Views Today
2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: