نوازشریف کو سزا ہوگئی تو لیگی کارکنان کیا کریں گے؟ خفیہ ادارے کی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

قلم کار (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیخلاف احتساب عدالت ایوان فیلڈریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر میں سنانے جارہی ہے اور ایسے میں عدالت اور فاضل جج کی سیکیورٹی میں اضافہ کرکے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ، ایسے میں خفیہ ادارے بھی میدان میں آگئےاور لیگی کارکنان سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کرادی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی طرف سے صوبائی حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں بھی حالات معمول پر رہیں گے ، کارکنان باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی کچھ ہلچل ہوگی ۔

فیصلہ محفوظ ہونے پر بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے لندن میں موجود نوازشریف اور مریم نواز نے  عدالت سے استدعا کی تھی کہ مزید کچھ دن فیصلہ محفوظ کرلیں، وہ عدالت میں بیٹھ کر فیصلہ سننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے تاہم عدالت آج فیصلہ سنانے جارہی ہے اور ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ 14 سال اس مقدمے میں سزا ہوسکتی ہے ۔

Views All Time
Views All Time
238
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply