شام کے بچوں کے حق میں یونیسف کا بیان

Print Friendly, PDF & Email

شام کے تمام فریقین کے بچوں تک غیرمشروط رسائی کی اجازت دی جائے

بچوں کا ہلاک اور  زخمی  ہونا بچوں کے حقوق  کی شدید ترین خلاف ورزیوں میں سے ہے

اقوام متحدہ کے بچوں کے  امدادی فنڈ یونیسیف نے طبّی  کنٹرول اور حیاتی انسانی تعاون فراہم کرنے کے لئے شام کے تمام فریقین کے بچوں تک بلا رکاوٹ اور غیر مشروط  رسائی  کی اجازت  کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

یونیسیف کے ریجنیل ڈائریکٹر گیرٹ کیپلارے نے جاری کردہ بیان میں شام میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے 20 بچوں کی  ہلاکت اور بعض کے زخمی ہو نے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلیب میں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے 16 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بعض حلب کی جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے افراد تھے۔

حمص ، زہرہ اور وائر کے علاقوں میں کئے گئے حملوں میں 4 بچوں کی ہلاکت  اور 5 کے زخمی ہونے  کا ذکر کرتے ہوئے کیپلارے نے کہا کہ یہ تشدد کے واقعات 3 دسمبر کو نافذ ہونے والی فائر بندی  کے دوران پیش آنے والے شدید ترین حملے ثابت ہو سکتے ہیں۔

گیرٹ کیپلارے نے تشدد کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "بچوں کا ہلاک اور  زخمی  ہونا بچوں کے حقوق  کی شدید ترین خلاف ورزیوں میں سے ہے”۔

Views All Time
Views All Time
262
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   تنقیدی شعور-خورشید ندیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: