مصنوعی زلزلوں سے مخصوص ممالک میں تباہی پھیلانے کی سازش،ترکی کے انکشاف
دنیا کو دہشت گردی کے بعد مصنوعی طور پر پیدا کیے جانے والے زلزلے کا خطرہ بھی لاحق ہو گیا ہے ترک دارالحکومت انقرہ کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں ترکی میں مصنوعی زلزلے کے لیے انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کر سکتی ہیں ۔ انقرہ کے مئیر کی جانب سے یہ دعویٰ ملک کے مغربی صوبہ چنّاکالے میں منگل کی صبح آنے والے دو زلزلوں کے بعد سامنے آیا۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان زلزلوں کی شدت 5.3 اور 5.2 تھی۔ کوکچیک نے اپنی ٹوئیٹس میں ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایسے آلات دستیاب ہیں جن کی مدد سے مصنوعی زلزلہ لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام آبدوزوں اور بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا جائے جن پر بڑے بڑے آلات نصب ہیں۔انقرہ کے میئر نے یہ دعویٰ بھی کیا انہوں نے ان دو زلزلوں کے بارے میں تحقیق کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان زلزلوں کے پیچھے ممکنہ طور پر غیر ملکی ہاتھ کارفرما ہو سکتا ہے۔