ٹرمپ اور پیوٹن کا فون رابطہ، شامی امن عمل پر گفتگو

Print Friendly, PDF & Email

امریکی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں جنگ زدہ شام میں امن عمل زیر بحث رہا۔

دونوں رہنماؤں نے تباہ حال شام کے مستقبل پر گفتگو کی جہاں لڑائی کے باعث اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل ویتنام میں بھی اس موضوع پر امریکی و روسی صدور میں غیر رسمی مشاورت ہوئی تھی۔

کریملن کے مطابق اس سے قبل پیوٹن کی شام کے صدر بشارالاسد سے گفتگو ہوئی جس میں روسی تجاویز پر غور کے لئے انہیں بحیرۂ اسود کے مقام سوچی مدعو کیا گیا جہاں روسی صدر کو ایک سربراہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ یاد رہے کہ اس اجلاس میں ترک اور ایرانی صدور بھی مدعو ہیں۔

Views All Time
Views All Time
160
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   حلب کے درد میں اخلاقی قدریں پامال نہ کیجیے – انور عباس انور

Leave a Reply