Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

زمانہ بدل گیا ہے

by جون 9, 2016 بلاگ
زمانہ بدل گیا ہے
Print Friendly, PDF & Email

zeenatکچھ عرصہ پہلے میں نے سوشل میڈیا پر شرمین عبید اور ان کے کام کی تعریف میں کچھ لکھا The Burning Face کو سراہا ، تو ایک صاحب نے میرے ان باکس میں مجھے بہت سے القابات سے نوازا ، اور نہ صرف شرمین بلکہ مجھے بھی یہودی ایجنٹ کا تمغہ تھما دیا۔
بات جو یہاں بتانے والی ہے وہ یہ ہے کہ ان صاحب کا آخری جملہ تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنا بند کریں ، اب زمانہ بدل گیا ہے ۔
کاش کہ وہ صاحب مجھے کہیں ملیں اور میں انھیں ہیرالڈ میگزین کی یہ تازہ رپورٹ دکھاؤں کہ آپ کے بدلے ہوۓ زمانے کے بدلے ہوۓ پاکستان میں تین سو کے قریب لڑکیوں کو پچھلے 2 سال میں جلایا گیا ہے اور دو ہزار کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے ۔
اور یاد رہے کہ یہ وہ واقعات ہیں جو کہ رپورٹ ہوۓ ہوں گے ، ورنہ نجانے کتنی بیٹیاں غیرت کے نام پر سولی چڑھ چکی ہیں ۔
کیا اب بھی آپ اسلامی نظریاتی کونسل کے اس فیصلے سے اتفاق کریں گے کہ ہلکا پھلکا تشدد کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے ؟
خیر بہتر ہوگا اسلامی نظریاتی کونسل کو بیچ میں نہ لایا جائے ، کیونکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے نظریات سے اختلاف کا مطلب ہے آپ کافر ہیں ۔
یقین نہ آۓ تو ذرا اپنے خیالات کا اظہار کریں ، فورا کوئی آپ کے ہاتھ سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ پکڑ کر آپکو کافر کا سرٹیفکیٹ تھما کر چلا جائے گا ۔
میرا صرف ایک سوال ہے کہ جب آپ اپنے گھر کی خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق نہیں دیتے تو سزا دیتے ہوئے شریعت کیسے یاد آجاتی ہے ؟
سورۃ نساء کی دو آیات کے آپ پیچھے پڑ گئے ہیں اور قرآن میں باقی جو حکم ہیں ، ان کے بارے میں آپ کی معلومات صفر ہیں ایساٰ کیوں ؟
اور پھر آپ زمانے کو بدلا ہوا کہتے ہیں،مجھے تو اپنے معاشرے میں زمانہ جا ہلیت کی جھلک نظر آتی ہے۔
فرق صرف اتنا ہے کہ تب بیٹیاں پیدا ہوتے زندہ درگور کر دی جاتی تھیں اور اب ان کو جوان کیا جاتا ہے تاکہ غیرت کے نام پر جلائی جا سکیں ۔
اگلی بار جب آپ اس زمانے کو بدلہ ہوا سمجھیں تو اردگرد نظر دوڑا لیجئے گا ، کوئی تیزاب سے مسخ شدہ چہرہ ، جلی ہوئی لاش یا تشدد برداشت کر کر کے اپنی زندگی کی آخری سانس لینے والی آپ کے آس پاس ہی ہو گی، اور جب وہ دکھ جائے تو اپنا بدلہ ہوا زمانہ بریف کیس میں ڈالیں اور سمندر میں پھینک دیں
زمانہ باتوں سے نہیں اپنے ذہنوں پر جمی کائی صاف کرنے سے بدلے گا جو آپ سے نہ ہوگا ،،، جو آپ سے نہ ہو گا ۔

Views All Time
Views All Time
575
Views Today
Views Today
1
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: