Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

پاکستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر کیسے قابو پایا جائے | تنویر احمد

پاکستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر کیسے قابو پایا جائے | تنویر احمد

1: شدت پسندی کو ایمانداری قرار دے دیا جائے اللہ کے فضل و کرم سے ایک ہفتے میں ہی ختم ہو جائے گی .
2: شدت پسندی کو کسی سیاست دان کے کیس کا ثبوت بنا دیا جائے ، انشاءاللہ اگلی پیشی تک نہیں ملے گا .
3: شدت پسندی کوبجلی قرار دے دیا جائے انشاءاللہ چلتے پلانٹس بھی بند ہو جائیں گے اور ایک نہ ایک دن ختم بھی.
4: شدت پسندی کو میرٹ بنا دیا جائے ، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ چراغ لیکر ڈھونڈنے سے بھی شدت پسندی نظر نہیں آئے گی.
5: شدت پسند کو طاہر شاہ کے ساتھ ساری زندگی بهر رہنا پڑے گا، کوئی بھی نہیں رہے گا .
6: شدت پسند ی کو قانون بنا دیا جائے حکومت خود ہی اس کی دھجیاں اڑا اڑا کر ختم کر دے گی.
7: شدت پسند غریب تصور کیا جائے گا. انشاءاللہ حکومتی پالیسیاں ایسی ہوں گی کہ ہر آنے والے دن، شدت پسند بھوک کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آ کر جان دیتے نظر آئیں گے.
8: شدت پسندی کو امن تصور کیا جائے گا. پورے ملک میں کہیں نام و نشان بھی نہ ہوگا.
9: شدت پسندی اخلاقیات میں شمار ہو گی ، آپ کو یقین سے کہتا ہوں شدت پسندی صرف سیاست دانوں کے بیانوں میں نظر آئے گی.
10: جس کو بھی انصاف ملے گا وہ شدت پسند کہلائے گا ، دیکھ لیجئے گا صرف چند ایک طاقتور ہی رہ جائیں گے .
11: میڈیکل کی اصل ادویات شدت پسندی کے زمرے میں آئیں گی ، آپ دیکھ لیجئے گا کسی فیکٹری میں شدت پسندی نہیں ملےگی اور نہ ہی کسی میڈیکل اسٹور پر فروخت ہوگی.
12: کراچی کا کچرا صاف کرنے والا شدت پسند ہوگا. نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں کوئی بھی شدت پسند نہیں ملے گا .
13: عورتوں کو عزت دینے والا شدت پسند ہو گا ، شدت پسندی صرف اپنی ماؤں بہنوں تک ہی محدود رہے گی .
14: صبر وتحمل اور برداشت شدت پسندی کے عناصر بنا دئے جائیں. پورے پاکستان میں صرف چند ایک لوگ ملیں گے وہ بھی اپنی زندگی خاموشی سے گزارتے ہوئے۔
15: دربارروں پر جانے والے ، محرم میں نیاز دینے والے ، دھمالیں ڈالنے والے شدت پسند ہونگے ، دیکھ لیجئے گا آئے روز یہ شدت پسند دھماکوں میں اڑتے نظر آئیں گے.
16: ہر عام انسان شدت پسند ہوگا .دیکھ لیجئے گا ہر پولیس کے ناکے پر ذلیل ہوتانظر آئے گا.
17: دو چرس کے سگریٹ رکھنے والا شدت پسند اور ایفی ڈرین کا دھندہ کرنے والے باعزت شہری ہونگے ، دیکھ لیجئے گا ہر روز سینکڑوں شدت پسند پکڑے جا رہے ہوں گے.

مرتبہ پڑھا گیا
481مرتبہ پڑھا گیا
مرتبہ آج پڑھا گیا
1مرتبہ آج پڑھا گیا
Previous
Next

Leave a Reply

%d bloggers like this: