Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

بہنوں کی اقسام (دوسری قسط ) – تنویر احمد

by اپریل 18, 2017 قلم کار, مزاح
بہنوں کی اقسام (دوسری قسط ) – تنویر احمد
Print Friendly, PDF & Email

کلاس فیلو بہنیں

کلاس فیلو بہنیں بہنوں کی سب سے تیز قسم ہوتی ہے یہ بہت خوبصورت بھی ہوتی ہیں اور بہت بدصورت بھی, خوبصورت بہنوں کے وجود میں آنے کی وجہ آپ کا امیر اور خوبصورت دوست ہوتا ہے جو پہلے پہل ان کو آپ کی بھابھی بنا چکا ہوتا ہے اورآپ کی کمینی سوچ کو جانتے ہوئے زبردستی آپ کی بہن بناتا ہے. بدصورت کلاس فیلو بہنوں کے وجود میں آنے کی وجہ آپ خود ہوتے ہیں کیونکہ آپ انہیں منہ نہیں لگاتے اور اتنی دیر میں کوئی آپ کا دوست ان کے منہ سے منہ لگائے بیٹھا ہوتا ہے اگرچہ وہ دوستوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا مگر وہ آپکی طرح سنگل بھی نہیں رہتا.
اکثر کلاس فیلو بوائے فرینڈ نہیں بناتی بلکہ بھائی بنا لیتی ہیں کیونکہ یہ بھائی سے ہی وہ وہ کام لیتی ہیں جو بوائے فرینڈ بھی نہیں کر سکتا ۔ ان کے بوائے فرینڈ نہ بنانے کے پیچھے ان کی خواہش نہیں بلکہ گھر والوں کا سخت ماحول ہوتا ہے لہذا یوں کہہ لیں یہ بہنیں پہلے آپ کو بھائی بناتی ہیں اور پھر ماموں "آفٹر شادی”
کلاس فیلوز بہنیں ہر ڈیپارٹمنٹ میں پائی جاتی ہیں مگر ان کی زیادہ تر تعداد اردو، ہسٹری,،مطالعہ پاکستان، اسلامیات ، پنجابی اور عمرانیات میں پائی جاتی ہے .
جرنلزم کے ڈیپارٹمنٹ میں یہ بہنیں تقریباً نہ ہونے کی برابر ہوتی ہیں بلکہ یوں کہہ لیں کہ جرنلزم میں اگر اس قسم کی بہن مل جائے تو سمجھ لیں وہ شادی شدہ ہے یا اس کا منگیتر بھی صحافی ہے اور کلاس فیلو بھی ہے ۔ویسے بھی جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں لڑکے بھائی بننا پسند نہیں کرتے ، بھائی نہ بننے کی وجہ ان کی اپنی گندی نیت نہیں بلکہ دوستوں کی وہ گندی باتیں ہوتی ہیں جو ایک ٹاک شو کی طرح اس کے سامنے ہوئی ہوتی ہیں ۔
سیشن کے آخری دنوں اگر ماس کام یا جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں کوئی لڑکی کالم یا انٹرن شپ لیٹر کے لئے منتیں کر رہی ہے تو سمجھ جائیں یہ وہی لڑکی ہے جس نے پہلے دن ہی دھڑلے سے بھائی بولا تھا اور آخر میں ایسی لڑکیوں کی مدد کے لئے بزرگ صحافی ہی کام آتے ہیں اور ان کا کام کرتے ہیں ۔ (نوٹ یہاں کام کرنا سے مراد صرف سلیبس میں مدد کرنا ہے )
عموماََ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں بہن وہی بنتی ہے جو پروفیشنل اور سنئیر صحافی ہے اور کچھ سالوں بعد دوسرے صحافیوں کے منہ سے جو داستانیں سننے کو ملتی ہیں تو بندہ یہ سوچتا رہ جاتا ہےکہ یار ایویں ای میں بہن بنائی۔
سائیکالوجی میں بہنوں کی یہ اقسام خفیہ طور پر پائی جاتی ہے جب کہ یہ وہ واحد ڈیپارٹمنٹ ہے جس سے محبت کا سیکنڈل نکلنا کھسرے کے گھر بیٹا پیدا ہونے سے مترادف ہے ویسے بھی نفسیات کی اکثر طالبات عشق کا تجربہ دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں کرتی ہیں اور اگر دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے کسی لڑکے کو بھائی بول رہی ہیں تو یقین کر لیں کہ وہ اس کے بوائے فرینڈ کا دوست ہے اور مستقبل کا شوہر ہے.
سائیکالوجی میں بہنوں کی تعداد اس لئے بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ لڑکیوں کو لگتا ہے کہ یہ لڑکے نفسیاتی مریض ہیں اور بوائے فرینڈ بننے کی قابل نہیں لہذا بھائی بنانے میں بہتری ہے ۔
یہ واحد ڈیپارٹمنٹ ہے جہاں جنسیات ڈسکس کرنے کے باوجود کبھی کلاس فیلوز نے جنسی تعلق نہیں بنایا کیونکہ وہ ہر تعلق بنانے سے پہلے سیشن کرتے ہیں اور جتنی دیر میں نفسیات والوں کا سیشن ہوتا ہے اتنی دیر میں دوسرے ڈیپارٹمنٹ والے تین چار سیشن کر چکے ہوتے ہیں .
بہر حال نفسیات کے ڈیپارٹمنٹ سے لکھاری کی جذباتی وابستگی ہے شاید اس لئے جذبات میں کچھ زیادہ کہہ گیا
نوٹ(لکھاری متاثرین نفسیات میں سے ہے )
کلاس فیلوز بہنوں کی سب سے معصوم بہنیں اردو ڈیپارٹمنٹ میں پائی جاتی ہیں کیونکہ یہ ساری گاؤں کی وہ شہزادیاں ہوتی ہیں جو شادی سے ایک دن پہلے تک اپنے ہونے والے سرتاج کو بیرے، ویرے، بھائی ، لالا اور ادا بولتی رہتی ہیں . اردو ڈیپارٹمنٹ کی بہنیں بنانے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کالج میں آپ کسی کے سالے نہیں بنتے کیونکہ ان کے چہرے پر فیراینڈ لولی نمایاں نظر اتی ہے یہاں تک کہ کبھی کبھی شیو بھی کر آتی ہیں.
یہ اتنی بھولی ہوتی ہیں کہ کلاس میں جو سب سے کام کا لڑکا ہوتا ہے اسے بھائی بولتی ہیں.
اردو ڈیپارٹمنٹ میں طلباء طالبات کے اسیکنڈلز نہیں نکلتے البتہ جو اکا دکا نکلتے بھی ہیں وہ بھی لٹریچر کی حساسیت کے باعث شادی میں بدل جاتے ہیں. میں نے اردو ڈیپارٹمنٹ کا حصہ ہوتے ہوئے بڑی دفعہ چکر چلانے کی کوشش کی لیکن ہر دفعہ منہ کی کھانی پڑی کیونکہ کلاس میں میں نے صرف ایک لڑکی کو بہن بنایا تھا اور باقی کی چوبیس اس لڑکی کی بہنیں بن گئی یوں ہم 27 کی کلاس میں واحد اکلوتے بھائی تھے جس کو نہ صرف بہنیں بھائی کہتی تھی بلکہ تسلیم بھی کرتی تھی۔
اج جب پرانی تصاویر کو غور سے دیکھتا ہوں تو اپنے شاندار ماضی پر فخر کرتا ہوں اور شکر کرتا ہوں کہ خدا جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
اسی طرح ہر ڈیپارٹمنٹ کی کلاس فیلو بہن کی اقسام ہیں جسے لکھاری وقتا فوقتا شائع کرتا رہے گا.
نوٹ: خواتین انباکس میں اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی خصوصیات شئیر کر سکتی ہیں
جاری ہے ……

پہلی قسط کے لئے یہاں کلک کریں

Views All Time
Views All Time
1110
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   قربانی کا بکرا
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: