Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

ٹانک : جمعیت کے جنرل سیکرٹری اٹھارہ سالہ دوشیزہ کو ماں سمیت بھگا کر لے گئے

by دسمبر 2, 2017 ہیڈ لائن
ٹانک : جمعیت کے جنرل سیکرٹری اٹھارہ سالہ دوشیزہ کو ماں سمیت بھگا کر لے گئے

ٹانک (یو این این) تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام(ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی شفقت اللہ ملانہ گاؤں پیروانہ سے مبینہ طور پر اپنی جماعت کے ساتھی کی بیوی اور بیٹی کو بھگا کر اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد خواتین کی تلاش اور ملزم کی گرفتاری کے چھاپے زنی شروع کردی۔

تھانہ شہید مرید اکبر شہید پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے جے یو آئی کے رکن محمد شریف ولد محمد افضل سکنہ گاؤں پیروانہ نے پولیس کو بتایا کہ27 نومبر کی شب وہ اپنے گھر میں موجود تھا جبکہ اسکی بیوی مسماتہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ بیٹی لائبہ عریج اپنے کمرے میں سور ہی تھیں اگلی صبح جب وہ انہیں نما ز کے لئے اٹھانے انکے کمر ے گیا تو انہیں وہاں غیر موجود پایا اور جب وہ اپنی بیو ی اور بیٹی کی تلاش میں گھر سے باہر نکلا تو اسے مسمی محمد رمضان ولد امان اللہ نے بتایا کہ اس نے مسمی شفقت اللہ ولد امان اللہ قوم ملانہ سکنہ گاؤں گل امام کو اسکے گھر سے دو خواتین کے ہمراہ جاتے دیکھا ہے۔

مدعی محمد شریف ملانہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے یقین ہے کہ شفقت اللہ ملانہ اسکی بیوی اور بیٹی کو گنا ہ کی نیت سے اغواء کر کے لے گیا ہے اور اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔پولیس نے دفعہ365-Bاور 496-A کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے بعد واقعہ کے ملزم جمیعت علماء اسلام (ف) کے ضلعی جنر ل سیکرٹری کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر گل امام اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپے مارے تاہم تاحال مغوی خواتین کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

Views All Time
Views All Time
235
Views Today
Views Today
1
Previous
Next

جواب دیجئے

%d bloggers like this: