Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

پنجابی احساسِ کمتری سے کب نکلیں گے؟ – سید علی ضامن نقوی

by دسمبر 6, 2016 بلاگ
پنجابی احساسِ کمتری سے کب نکلیں گے؟ – سید علی ضامن نقوی
Print Friendly, PDF & Email

sindhi-ajrak-aur-topiکل سندھی ثقافت کی علامت اجرک و سندھی ٹوپی کا دن منایا گیا ہے۔ گو کہ میں سندھی نہیں مگر خوشی ہے کہ ہمارے ہی ملک میں رہنے والی ایک قومیت اپنی تہذیب پر احساسِ کمتری میں مبتلا نہیں بلکہ اس پر فخر کرنا جانتی ہے۔

ہمارے وہ احباب جو پاکستان سے باہر دوسرے ممالک میں قیام پذیر رہے وہ جانتے ہیں کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں جائیں وہاں اپنی زبان، ثقافت، تہذیب اور وطن سے محبت کو بہت اجاگر کیا جاتا ہے۔ کہیں دور کیوں جائیں آپ کے اپنے تمام ہمسایہ عرب ممالک میں گو کہ زبان اور تہذیب ایک ہی ہے مگر وہ اپنے ثقافتی اور قومی دن بہت شان سے مناتے ہیں۔ جذبہِ قومیت و وطنیت بھرپور انداز میں نمایاں کیا جاتا ہے۔ 
ہمیں انتظار ہے کب اہالیانِ پنجاب بھی پچھلی ایک صدی پر محیط اس احساسِ کمتری سے نکلیں گے جس کا آغاز ہمیں تقسیمِ برِّ صغیر سے ملتا ہے ۔ پنجاب ہمیشہ سے زرعی خطہ رہا ہے۔ دہلی اور یو پی کے مسلمان پڑھے لکھے تھے وہ جب تقسیم کے بعد یہاں آئے اور تمام سرکاری ملازمتوں پر فائز ہو گئے تو نتیجہ میں ان کی زبان اور تمدن بھی ان ہی کی طرح اشرافیہ کی علامت ٹھہرا اور تب کے احساسِ کمتری میں گئے پنجابی آج تک باہر نہ نکل سکے۔ آج بھی ہم پنجابی لہجے میں اردو بولتے ہیں۔ بچوں کو پنجابی بولنے سے روکتے ہیں۔ پنجابی لباس اور پنجابی بولی غربت و گنوار ہونے کی علامت بنا دی گئی ہے۔

ہمیں انتظار ہے کہ پنجاب میں بھی جس کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے جس کی زبان میں ادب کا ایک بیش بہا خزانہ موجود ہے یہاں کب ‘پنجابی پگ ڈے ‘منایا جائے گا۔ نئی نسل کو خوش ہونے اور پر اعتماد محسوس کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ پنجابی ادب کو فروغ دیا جائے گا۔ بھلے شاہ، وارث شاہ، شاہ حسین کی ادبی تخلیقات پر اوپن سیمینار اور مذاکرے ہوں گے۔ ہم بھی اپنے آباء و اجداد کے لباس لاچا ،کرتا اور پگ میں اپنائیت محسوس کریں گے۔

یاد رہے ہم کہیں بھی ہوں ہماری پہچان اس زمین کے ساتھ، اس زبان کے ساتھ ہے اور اگر ہمیں باوقار انداز میں جینا ہے تو ہمیں اس زمین اس زبان کو ایک باوقار انداز میں دنیا کے سامنے متعارف کروانا ہو گا۔ ایک مرتبہ پھر تمام سندھی دوستوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے اور منانے پر بہت مبارک ہو۔

 

Views All Time
Views All Time
464
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   گستاخ بھینسا اور بے لگام سوشل میڈیا - ارشد فاروق بٹ
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: