Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

بے حسی-سندس خان سدوزئی

by نومبر 5, 2017 حاشیے
بے حسی-سندس خان سدوزئی
Print Friendly, PDF & Email

ایک روز صبح یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہی معلوم ہوا کہ آج ہماری میڈم کی غیر حاضری کی وجہ سےکلاس نہیں ہو گی۔تھوڑا ملال ہوا کہ اگر پہلے خبر مل جاتی تو گھر سے ہی نہ آنا پڑتا۔خیر سوچا کلاس تو اب ویسے بھی نہیں ہو گی تو کیوں نہ تھوڑی دیر کے لیے کیفے جایا جائے۔کیفے سے نکل کر ساتھ ہی طالبات کے لئے جگہ جگہ بیٹھنے کے لیے بنچ لگائے گئے ہیں میں بھی ایک بینچ پہ بیٹھ گئی اور اپنے بیگ سے کتاب نکال کے پڑھنے لگی۔
ابھی کتاب کا تقریباً ایک صفحہ ہی بمشکل ختم ہوا تھا کہ ایک گاڑی کے اچانک رُکنے اور ایک چیخ کی اواز سنائی دی۔یہ منظر اس وقت انکھ سے اوجھل تھا لیکن کچھ آگے جا کر دیکھا تو ایک بلی ایک صاحب کی گاڑی کے نیچے آگئی تھی جو یونیورسٹی اپنی کسی عزیزہ کو ڈراپ کرنے آئے تھے ۔بلی کے گاڑی کے نیچے کچلتے ہی ایک لڑکی کی ڈر کے مارے چیخیں نکل گئیں۔بلی کی حالت قدرے نازک تھی خون بہت بہہ رہا تھا گاڑی کا ٹائر سر کے اوپر سے گزر گیا تھا۔
ساتھ کھڑی بہت ساری طالبات یہ منظر دیکھ رہی تھیں۔بلی کو تڑپتی ہوئی حالت میں دیکھ کر ایک اور ساتھی بلی جو کہ دیکھنے میں اس سے رنگت میں قدرے مختلف تھی مدد کو پہنچ گئی۔دوسری بلی نے پہنچتے ہی دم توڑتی بلی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔کبھی اسے گھسیٹ کے کنارے پہ لے جانے کی کوشش کرتی۔کبھی اس کے آگے آتی کبھی پیچھے اس کی بے چینی کا اندازہ اس کی جد و جہد سے ہو رہا تھا جو اسے بچانے کے لیے تھی۔بلی سڑک کے بالکل بیچ میں تھی اور گاڑیاں بھی مسلسل آ رہی تھیں لیکن دوسری بلی اپنی جان کا خطرہ ہونے کے با وجود بھی اپنی زخمی ساتھی کو چھوڑ کے جانے کو تیار نہ تھی۔بہت تردد اور جد و جہد کے بعد بھی بلی اس کو بچا نہیں سکی لیکن مرتے دم تک اس کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جب زخمی بلی نے دم توڑ دیا تو بہت مایوس ہو کر لوٹ گئی۔
اس روز اس واقعے نے میری روح کو اندر سے جھنجوڑا اور خود سے یہ سوال کرنے پر مجبور ہو گئی کہ کیاہم مسلمان جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں کہ ہمارے سامنے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے کیسے وہ کٹ رہے ہیں اور کس بے دردی سے مر رہے ہیں اور ہماری بے حسی کا یہ عالم کہ آج جانور بھی ہم سے بازی لے گئے ہیں اور ہم بس یونہی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں۔

Views All Time
Views All Time
189
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   اک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوں
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: