Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

ہوتےہیں ناں ایسےلوگ بھی

by مئی 16, 2016 بلاگ
ہوتےہیں ناں ایسےلوگ بھی
Print Friendly, PDF & Email

Moazam jatoiمحض شک کی وجہ سے سالوں پرانی دوستیاں اور تعلق ریت کی بھربھری دیوار کی طرح ڈھے جاتے ہیں اور دلوں میں کبھی نہ کھلنے والی گرہ پڑ جاتی ہے ھنستے بستے گھر اجڑ کر رہ جاتے ہیں شک کا بیج جس دل میں پڑ جائےاسمیں پھر صرف نفرت،عداوت،کینہ اور بغض ہی پنپ سکتے ہیں. شک ایک ایسا پودا ہوتا ہے جس میں بے اعتمادی،بدگمانی اور نفرت کے کانٹے ہی اگتے ہیں کیونکہ محبت،ایثار خلوص اور وفا کے پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتے ہیں. شک ایک ایسی راہگزر ہے جس پر چلنے والوں کے پاؤں بے اعتباری کے خار لہو لہان کر دیتے ہیں شک ایک ایسی مسافت ہے جسکے مسافروں کی منزل بربادی ہوتی ہے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی اور مستقل طور پر شکوک و شبہات کے اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مارتا دماغ کبھی بھی زندگی کے روشن راستوں پر سفر نہیں کرسکتا کیونکہ شک کا اندھیرا دل و دماغ ہی کو نہیں روح تک کو بےاعتباری اور نفرت کی عمیق گہرائیوں میں پہنچا دیتا ہے جہاں روشنی کا نہیں صرف اور صرف اندھیروں کا گزر ہوتا ہے معاشرے کو مثالی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں معاشرے مثالی کیسے بنے گا؟ تعلیم سے ایک دوسروے کے حقوق کی پاسداری سے کسی کی زندگی،کاروبار ، مذہب،مسلک میں رکاوٹیں پیدا نہ کرنے سے اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھنے سے روشن پاکستان کی امیدیں آپ سب سے وابستہ ہیں عورت ہمارے معاشرے کا بنیادی فرد ہیں اسکی عزت ہماری بقاء ہے انسان،انسانیت واجب الاحترام رشتہ ہے ہر قسم کے ظلم کی مذمت کریں مظلوم کی حمایت کریں مظلوم کی آواز بنیں

Views All Time
Views All Time
323
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   ہم سب برائے فروخت ہیں
Previous
Next

One commentcomments2

  1. نہایت عمدہ تحریر. کوءی شک نہیں کہ یہ سب
    سے زیادہ سریع الاسثر زھر ھے ..
    شک کا وائرس جب وجود میں داخل ہوجانےتو رگ. میں لہو کے ہر قطرے کے ساتھ بہتا ہے
    میری دعا ہے کہ پروردگار آپ کو استقامت عطا فرمائے اور ایک دن آپ کا شمار چوٹی کے لکھاریوں میں ہو. شکریہ

  2. جتوئی صاحب، بہت ہی زبردست ایشو کے ساتھ زور دار انٹری دی ہے آپ نے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: