Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

دنیا کی سب سے طاقتور اور اہم تصاویر برائے سال 2016ء

Print Friendly, PDF & Email

تصاویر کا یہ مجموعہ ایجنسی فرانس پریس۔اے ایف پی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر سے لیا گیا ہے۔

1

29 فروری،2016ء یونان کا باڈر اڈومنی-عراقی اور شامی پناگزینوں پہ مقدونی پولیس نے آنسو گیس فائر کئے۔ایک لڑکا اپنے بھائی کو لیکر بھاگ رہا ہے جبکہ عورتیں،بچے اور مرد اردگرد زمین پہ گرپڑے نظر آرہے ہیں۔

2

11مارچ 2016ء شام کا حلب اور اس کا شمالی شہر صالحین جہاں پہ بمباری سے ایک عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی اور ریسیکو رضاکار ملبے میں دبے ایک شخص کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

3

ایک موٹر سائیکل سوار اپنی 12 سالہ مانو بلی چیکیونو کے ساتھ –یہ مانو بلّی ہمیشہ اس کے ساتھ موٹر بائیک پہ ہوتی ہے-فوٹو 19جون کی اور شہر ہے براذیل کا ریو ڈی جینریو

4

ایک عورت ” سیاہ فام کی جانیں بھی قیمتی ہیں” کے نیویارک مظاہرے میں شریک ہے۔9جولائی

5

یہ منظر ہے جولائی 2016ء یورو فٹبال فائنل میچ دیکھتے ہوئے ان تماشائیوں کا جو ایفل ٹاور کے گرد لگی سکرینوں پہ میچ دیکھ رہے ہیں۔سکرین پہ پرتگال کے کھلاڑی کرسٹنو رولانڈو کو زخمی ہونے کے بعد سٹریچر پہ لیجاتے دکھایا جارہا ہے۔یہ میچ پرتگال اور فرانس کے مابین کھیلا گیا۔

6

13 جولائی ۔برطانوی وزیراعظم  ڈیوڈ کیمرون ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس سے خطاب کررہے ہیں-اس روز انہوں نے ملکہ برطانیہ کے محل جاکر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔پاس ہی ان کی بیوی اور بچّے کھڑے ہیں۔

7

منیلا میں ایک عورت اپنے شوہر کو اپنے ساتھ لپٹائے بیٹھی ہے۔اس کو 23 جولائی کو نامعلوم افراد نے گولی ماری دی جبکہ فلپائنی صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

8

داعش نے موصل عراق میں تیل کے ایک کنويں کو آگ لگارکھی ہے۔ایک شحض آگ  اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھ رہا ہے۔

9

ایک عراقی خاتون موصل سے بے دخلی کے بعد کرد سرحدی گاؤں شقولی میں داخل ہونے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظار کررہی ہے جبکہ اس کی پالتو بلی "للّو”اس کے ہینڈ بیگ میں آرام کررہی ہے۔

10

براذیل ری ڈیو جینریو۔حکومت کی کٹوتیوں کے خلاف نیشنل اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہی ہے۔فوٹو 18 نومبر

11

فلسطینی غزہ کے نوجوان بیت حنان میں 2014ء میں اسرائیل حملے سے تباہ ایک عمارت کے ملبے پہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

12

ایک نوجوان ترکی کے ساحلی شہر کے ساحل پہ ایک بچے کی لاش کے ساتھ کھڑا ہے۔جنوری میں ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں شامی پناہگزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن میں یہ بچّہ بھی شامل تھا۔

13            

انڈیا کے ایک شہر کے بازار کا منظر ۔ہاتھی اس کے پشت میں بے ہوش کرنے والی ڈارٹ ہے،یہ جنگل سے بھٹک کر آگیا تھا-فروری 10

14

کولمبیا میں ایک 15 سالہ لڑکی جو ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو بچپن میں ہی بوڑھا کردیتی ہے،اپنے والدین سے ٹریٹ منٹ سنٹر میں اپنی سالگرہ پہ بات کررہی ہے

15

ایک کردش خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ترکی کے جنوب مشرقی کرد علاقے میں اپنے تباہ شدہ گھر کے سامنے کھڑی ہے۔ترک کرد علاقوں میں ترک افواج بدترین فوجی آپریشن کررہی ہیں۔

16

ایک شامی ماں اپنے بچوں کے ساتھ مقدونیا کا باڈر کراس کررہی ہے جبکہ اس کی پینٹ کے ساتھ بندھی سٹرپ سے اس نے اپنے بچّے کو سٹرپ سے باندھ رکھا ہے۔29 جنوری

17

موصل عراق کے ایک گاؤں کو واپس لوٹتے ہوئے عراقی عرب۔داعش سے موصل کو آزاد کرایا گیا۔25 نومبر

18

کیوبن فوجی اپنے لیڈر فیدل کاسترو کے جنازے پہ آنسو بہارہے ہیں۔فوٹو یکم دسمبر

19

قریہ جنوبی موصل عراق کے داعش سے متاثرہ عراقی

20

دو سال بعد عراقی خاندان کی عورتیں داعش کے ظلم سے نجات پاکر ایک دوسرے سے مل رہی ہے ایک کیمپ میں

21

ہیٹی کے ایک شہر میں بارش سے بچنے کے لئے دو خواتین نے پلاسٹک شیٹ سر پہ تان رکھی ہے۔

22

شامی افواج اور اتحادی ملیشیا حلب میں داعش و دیگر گروپوں کے خلاف ایک محاذ پہ فائرنگ کرتے ہوئے۔

23

میکدہ میں سگریٹ کے کے دھوئیں چھوڑتا ایک آدمی

24

شمالی کوریا کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی 7ویں کانگریس پہ نوجوان رقاص و رقاصائیں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

25

صومالی اسکول کی لڑکیاں تفریح کے وقت فٹبال کھیل رہی ہیں۔

Views All Time
Views All Time
523
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   رمضان آیا مارک چلا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: