Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

کچھ باتیں جو آنکھیں کھولنے کے لئے ضروری ہیں

کچھ باتیں جو آنکھیں کھولنے کے لئے ضروری ہیں
Print Friendly, PDF & Email
زینب مرڈر کیس کوئی عام کیس نہیں ہے، اس زیادتی اور قتل کے پیچھے کچھ ہولناک حقائق ہیں، جن کو تجزئے کی شکل میں آپ کے سامنے رکھنا ہے، ممکن ہے معلومات کی کمی یا زیادہ تحقیق نا ہونے کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے لیکن میری کوشش ہوگی کہ اس سارے سانحے کا ایک اجمالی خاکہ تیار کیا جائے۔۔۔۔
1:- زینب پہلی بچی نہیں، یہ صرف قصور شہر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بارہویں بچی ہے
2:-2015 میں قصور میں اڑھائی سو سے زیادہ بچوں کے ریپ اور ویڈیوز کا جو معاملہ اٹھا تھا، اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے، جو ان بچوں کی پورن ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے کے کروڑوں ڈالر کے کاروبار میں ملوث تھا
3:- زینب اور اس سے پہلے ماری جانے والی کم از کم 9 بچیوں کے جسموں سے ملنے والا ڈی این اے ایک ہی درندے کا ہے
4:- زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سکیچ کے مطابق اس کا وجائنل اور اینل دونوں طرح سے ریپ ہوا، اس کو مارنے کے لئے اس کی سانس بھی بند کی گئی، گلا بھی کاٹا گیا اور کلائیاں بھی۔
5:- جاننے والے جانتے ہیں اور سمجھ گئے ہیں کہ یہ وائلنٹ پورن اینڈ کلنگ کا واقعہ ہے، جس میں خاص کر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، دردناک طریقے سے ان کو مارا جاتا ہے، ان کی ویڈیوز یا پہلے لائیو اور ریکارڈڈ ڈارک ویب پر چلائی جاتی ہیں، اور کروڑوں۔۔۔۔۔ بلاشبہ کروڑوں ڈالر کمائے جاتے ہیں۔
6:- چھٹی اور آخری بات۔۔۔۔۔۔ یہ سب ہمارے حکومتی اور قانونی محافظوں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے، ابھی کوئی بندہ خفیہ اداروں نے پکڑا بھی ہے، لیکن جب تک کنفرم نا ہو جائے کہ تمام وارداتوں میں وہی ملوث ہے، اس کی "خود کشی” یا "پولیس مقابلے میں مارے جانے” کی خبر ہمیں نہیں چاہیے، یہ بہت بڑا جرم ابھی شروع ہوا ہے، اور اس میں بڑے بڑے لوگ شامل ہیں، آپ اسے مانیں یا نا مانیں، یہ آپ کے ضمیر کی گواہی پر ہے۔۔۔۔۔
اللہ ہم سب کے گناہ معاف کرے لیکن "خدا کی قسم زینب بے قصور ہے”
Views All Time
Views All Time
93
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   بیٹی...!- سبطین نقوی امرہوی
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: