Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

خصوصی بچے خاص ہیں

by دسمبر 5, 2017 حاشیے
خصوصی بچے خاص ہیں

ایک تقریب میں خواتین کے درمیان انتہائی حسین وجمیل بیس سالہ نوجوان بیٹھا تھا نفیس ملبوس سجی سنوری مختصر داڑھی۔ کچھ اچنبھا سا ہوا کیونکہ اس کے ہم عمر نوجوان اپنی الگ چوکڑی جمائے تھے۔ وہ نوجوان شرمیلی سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے خاموش بیٹھا تھا۔ کچھ دیر ادھر ادھر مہمانوں میزبانوں سے ملتے ملاتے پھر ادھر سے گزری تو دیکھا وہ پیارا لڑکا رو رہا ہے اور آنسو اس کی آنکھوں سے بہہ بہہ کر داڑھی میں جذب ہورہے ہیں۔ "کیا ہوا انہیں اچانک؟” دل جیسے مٹھی میں آگیا نوجوان کی والدہ کے جواب پر۔ "ان کے بابا کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا ڈاکٹر کے گئے ہیں۔ یہ ضد کررہے ہیں ساتھ جانے کی”۔ نوجوان کے آنسو اور شدت سے بہنے لگے بار بار دہرانے لگا، "بابا پاس جانا ہے، میں نے اپنے بابا پاس جانا ہے”۔ بہن، بھائی، کزنز روتا دیکھ کر آگئے اور ننھے بچے کی طرح پچکارنے بہلانے پیار کرنے لگے۔ پھپیاں، چچیاں ،چچا سب چاروں طرف ہو گئے اور کچھ ہی دیر میں وہ پیارا سا بچہ ہنس رہا تھا۔

میرا دل بھر بھر آیا یہ سب دیکھ کر یہ بھی تو سپیشل بچہ تھا لیکن ماں باپ اور خاندان والوں نے کس طرح لاڈ اٹھائے۔ اسی تقریب میں دو بچیاں اور بھی اسی طرح کی دیکھیں جن کی ذہنی عمر ان کی جسمانی عمر سے پیچھے رہ گئی ہے۔ ماؤں نے ایسا پیارا سجایا سنوارا ہوا تھا کہ ان میں اور باقی بچیوں میں کوئی فرق نہ تھا۔ نہ ہی باقی رشتہ داروں کے رویے میں فرق نظر آیا۔ اللہ کی طرف سے آزمائش جسے سب ہنسی خوشی نبھا رہے ہیں۔ عظیم ہیں یہ والدین جو اپنے سپیشل بچوں کی بہ احسن پرورش کررہے ہیں۔

ایسی ایسی شاندار مثالیں موجود ہیں بہت سے جسمانی معذوری کا شکار افراد والدین کی بھرپور توجہ، تربیت اور خاص تعلیمی اداروں کے ان تھک اساتذہ کی بے لوث محنت کے سبب معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں۔ اس سب کے ساتھ افسوسناک صورتحال بھی بہت دفعہ دیکھنے میں آتی ہے جہاں جہالت کے مارے لوگ سپیشل افراد کے ساتھ بہت نازیبا سلوک کرتے نظر آتے ہیں۔

میرا ذاتی خیال ہے کی ہمارے تعلیمی نصاب میں کچھ ایسا اضافہ کیا جائے کسی خاص مضمون کی شکل میں جس سےایسی ذہنی تربیت ہو جو کہ زندگی کی دوڑ میں کسی بھی قسم کی معذوری کی وجہ سے پیچھے رہ جانے والوں کے لیے ہمدردانہ اور مددگار سوچ پیدا کرے۔

صائمہ اشرف صاحبہ نے جس خبر کی نشاندہی کی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ایسے ظالم شخص کو عبرت ناک سزا ملنی چا ہیے تاکہ ایک نظیر قائم ہو سکے۔

https://scontent.ffjr1-1.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/24775088_175583706513603_7992026612730363547_n.jpg?oh=a4bf082dfde8e18fe1bc46abf3851b8a&oe=5AC511FF

Views All Time
Views All Time
212
Views Today
Views Today
1
Previous
Next

جواب دیجئے

%d bloggers like this: