Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

جنسی ہراسگی

Print Friendly, PDF & Email

حضرت آدم کی تخلیق کے بعد ان کے دل بہلاوے کے لیے عورت یعنی اماں حوا کی تخلیق کی گئی ۔حضرت آدم دنیا میں بھیج دیے گئے ۔ ہابیل قابیل کے جھگڑے سے شروع ہو نے والی عورت کے حصول کی داستاں جاری ہے ۔ بچپن میں جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بچیاں زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دی جاتی ہیں ۔ لیکن اکثریت کا معاملہ جنسی ہراسگی تک ہی رہتا ہے ۔ یہ بچیاں بڑے ہو نے کے بعد بھی اس عمل سے گزرتی رہتی ہیں ۔ آج معاشرہ خواندگی کی سطح کے لحاظ سے تو ترقی کر رہا ہے لیکن عورت کا یہ مسئلہ جوں کا توں ہے پڑھی لکھی ان پڑھ سب اس کا شکار ہو تی ہیں ۔ زیادہ تر زبان بند رکھتی ہیں ۔

فیکٹریوں میں کام کرنے والی غریب لڑکیاں ، جاگیرداروں کے ہاریوں کی عورتیں ، ملازمت پیشہ خواتین ، نرسیں ،گھروں میں کام کرنے والیاں ، غرضیکہ ہر جگہ عورتیں آسان شکار ہیں ۔ پرائی عورت مرد کے لیے ایک کھلونا ہے ۔ دل بہلانے کا سامان ہے ۔ جس کے لیے وہ موقع تاکتا رہتا ہے ۔ انسان کی جبلت جس کے دو "سرے ” ہیں ۔ ایک سرے پہ بھوک اور دوسرے سرے پہ جنس ہے

یہ بھی پڑھئے:   عورت، صرف پرچھائیں! یا ایک مکمل وجود

انسان کو اپنی اس فطرت سے مفر نہیں ہے ۔ بہت عام سا قاعدہ ہے جس مرد سے بھی کو ئی کام پڑ ے گا وہ عورت کو چھیڑ ے گا ضرور ۔ جتنی اسے جگہ ملے گی اتنی حد تک جائے گا ۔ کیا عورت ہو نا کوئی جرم ہے جس کی سزا بنت ِ حوا پاتی رہے گی ۔ جنسی ہراسگی ہر سطح پر ہے ۔ نامور خواتین ہوں یا عام عورتیں ۔ عورت کا وجود کشیش اور رعنائی سے بھر پور ہے ۔ اسی لئیے اسلام اسے پردے میں مقید کرتا ہے لیکن پردہ بھی عورت کا تحفظ نہیں کر پاتا ۔ اصل مسلئہ سوچ کا ہے ۔ شعور کا ہے ۔ لیکن دیگر ناقابل حل مسائل کی طرح اس مسئلے کے سلجھنے کی بھی کوئی امید نظر نہیں آتی ۔

باندیاں

مرے مالک کیا ہم باندیاں ہیں

میرے مالک

کیا ہم باندیاں ہیں

جو آگ میں جلا کر مار دی جائیں

ہم وہ جوانیاں ہیں

محبت کے نام پر جو مسل دی جائیں

ہم وہ کلیاں ہیں

ہوس کا نشانہ بنا کر

جن کے پر نوچ لئے جائیں

ہم وہ تتلیاں ہیں

جو مصلحت کے نام پر

قربان کر دی جائیں ہم وہ بیٹیاں ہیں

جو شرعی جائیداد سے محروم کر دی جائیں ہم وہ بہنیں ہیں

یہ بھی پڑھئے:   کیا تاریخ کا سب سے مہنگاالیکشن پاکستان کی قسمت بدل دے گا ؟

میرے مالک

کیوں ہم باندیاں ہیں

Views All Time
Views All Time
132
Views Today
Views Today
6

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: