Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

حیاتِ ثانی

by جولائی 19, 2016 بلاگ
حیاتِ ثانی
Print Friendly, PDF & Email

Maaida Mahmoodتخلیقِ خالقِ کائنات، جسے مختلف ناموں جیسے بیگم، زوجہ، شریکِ حیات وغیرہ کے القابات سے نوازا جاتا ہے حرفِ عام میں بیوی کہہ کر ہی مخاطب کیا جاتا ہے۔ جہاں تک اربابِ طنزومزاح کا تعلق ہے انہوں نے تو ہمیشہ ہی اس عظیم مخلوق کو نشانہ بنایا ہے۔ ہاں دوسری جانب بزرگانِ تصوف نے انہیں مالکِ نصف ایمان کہہ کر ایک ممتاز مقام بھی عطا کیا ہے۔ ان کی آراء میں یہ صنفِ نازک اپنا گھر جہاں ایک شفیق باپ، جان نثار ماں،، بچپن کے آنسو اور ہنسی، بہن بھائیوں سے لڑتے جھگڑتے بے پرواہ وقت کی کھٹی میٹھی یادیں، جوانی کے دن رات، امتحان کا خوف ، نتائج کی خوشی، امی کے ہاتھ کے پکوان، برسات کا موسم، سردی میں گرم رضائی اور مونگ پھلی، گرمی کی دھوپ اور ٹن ٹن کرتا قلفی والاجیسی چھوٹی چھوٹی یادوں کو چھوڑایک انجان اجنبی دنیا کی سمت ہو لیتی ہے ،جہاں جاتے ہوئے اسے یہ سبق دیا جاتا ہے کہ ’’ بیٹاآج سے اس شخص کے ماں باپ کو ہی اپنا اور اس کے بہن بھائیوں کو ہی سگا ماننا، تم پر لازم ہے ۔جو وہاں کھایاجاتاہو وہ کھانا، جیسا وہ چاہیں ویسا ہی پہنا، ان کے رسم و رواج کو اپنانا‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ غرض کہ خاندان کے تمام بزرگ اسے اتنے وعظ و نصیحت کرتے ہیں کہ وقتِ رخصتی آجاتا ہے، اور جو اس کے دل کی بات ہوتی ہے وہ اس کے دل میں ہی رہ جاتی ہے اور وہ اپنے جذبات کو آنسوں میں بہاتی رخصت ہوجاتی ہے۔
مگر خدا کی اس مخلوق کے رنگ ہی کچھ جدا ہیں جو شاید صدیوں پر محیط تحقیق کے بعد بھی ماہرینِ نفسیات کی نفسیات سے باہر ہے ظاہراََ یہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر آتی ہے، مگر کچھ ہی عرصہ میں اپنے شوہر سے سب کچھ چھڑوادیتی ہے ۔وہ شخص جس نے ایک طویل عمر اپنے ماں باپ کو بے عیب جانا ہوتا ہے، ان کی برائیاں نظر آنے لگتی ہیں۔بہنیں اس کا مذاق اڑانے لگتی ہیں ،بھائی اس کے مال کے لالچی ہوجاتے ہیں،رشتے دار اس کی تذلیل کرنے لگتے ہیں اور دوست مفت خورے ہوجاتے ہیں۔
اس پرآشوب دور میں ایک شفیق سسر’’ ظالم باپ‘‘ کی اور محبت کرنے والی ساس ’’لالچی ماں‘‘ کی جگہ لے لیتی ہے۔ بیوی کے مخلص بھائی آپ کے مال کو آپ کے لالچی بھائیوں سے محفوظ کر کے آپ کا مستقبل سنوارتے ہیں ۔اور سالیاں بہنوں سے زیادہ عزت دے کر آپ کے وقار میں اضافہ کرتی ہیں۔اور یوں آپ کو ایک حیاتِ ثانی ملتی ہے جس میں آپ ایک محفوظ اور باوقار زندگی گزارتے ہیں۔

Views All Time
Views All Time
439
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   الحاد و اسلام: مشترکہ مسائل پر چند لفظ - ابن حیدر
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: