سپین کا پارک ملالہ یوسفزئی سے منسوب کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

سپین(یو این این)سپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔سپین میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا، جب اسکول کے 12 سالہ طلبہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا ۔رپورٹ کے مطابق سرگرمی کے دوران بچوں نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں، جس کے بعد سکول نے سٹی کونسل کو اس حوالے سے لکھا اور مطالبہ کیا کہ کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب کی جائے ۔کونسل نے بچوں کو ایک مخصوص جگہ دی اور ان سے پوچھا کہ وہ کس کے نام پر اسے منسوب کرنا چاہیں گے، جس پر انہوں نے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Views All Time
Views All Time
243
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   لاہور دہشت گردی کے حملوں پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے: صدر رجب طیب اردگان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: