لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا: جنرل قمر جاوید باجوہ

Print Friendly, PDF & Email

جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا کہ  پاک فوج ایونٹ  کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں کھیلنے سے متعلقمکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا کہ  پاک فوج ایونٹ  کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرر لاہور میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور اور حساس اداروں نے لاہور دھماکے پر بریفنگ دی جب کہ آرمی چیف نے لاہور دھماکے کے مجرموں کی نشاندہی اور چند افغانوں کی گرفتار کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب سے حاصل کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور قوم غیر انسانی وحشیانہ سوچ کو شکست دے گی۔ جنرل قمر باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلاتے  ہوئے کہا کہ پاک فوج ایونٹ  کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:   لعل شہباز قلندر کا مزارخون سے لال-اختر سردار چودھری

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گنگا رام اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک شہید کپٹن احمد مبین کے گھر کا بھی دورہ کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ لاہور میں مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار اور 6 شہری جاں بحق ہوئے تھے جب کہ درجنوں زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

Views All Time
Views All Time
204
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply