ہوا کے غبارے-پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

Print Friendly, PDF & Email

خالقِ کائنات نے اِس خو بصورت رنگوں اور روشنیوں سے بھر پور کا ئنات کو سجا کر آخر اپنی شاہکار تخلیق حضرت انسان کو اپنا نا ئب بنا کر اِس جہان رنگ وبو میں بھیجا ۔ رب ذوالجلال نے انسان کو فہم و آگہی بصیرت سے روشناس کرا یا اِس کے اندر نیکی و بدی ‘اچھا ئی برائی کا تصور قائم کیا ‘پتھر کے دور سے لے کر آج تک اولاد آدم ؑ امن اور سکون کی تلاش میں لگی رہی مختلف‘ خوفوں سے جان چھڑانے کی سعی کر تی رہی ‘انسان نیکی پر آئے تو دشمن کو دودھ کا پیالہ پیش کر کے ‘قاتل کو اپنے ہی گھر میں پناہ دے کر فرشتوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے لیکن جب شر پر آتا ہے تو اپنے ہی بھا ئی کی آنکھوں میں آگ برساتی سلا ئیاں پھیر کر اُس سے بینا ئی چھین لیتا ہے اپنے ہی خو ن سے زمین کو رنگین کر دیتا ہے اگر ہم تاریخ انسانی کا بغور مشاہدہ کر یں تو یہ اٹل حقیقت سامنے آتی ہے کہ انسان کا ویری اصل میں انسان ہی رہا ہے اِس میں کو ئی شک نہیں کہ مو سمی طو فان بستیاں اُجا ڑگکئے سیلا بی مو جوں نے آبا دیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا زلزلے شہروں کو کھنڈرات میں بدل گئے وبائیں زندگیاں چاٹ گئیں وحشی درندوں نے انسانوں کا قیمہ بنا دیا لیکن انسان نے اپنا تسلط دوسروں پرقائم کر نے کے لیے بے شمار جنگیں لڑیں ہیں سچ تو یہ ہے کہ صرف ایک عالمی جنگ میں اتنے انسان صفحہ ہستی سے مٹ گئے کہ شمار کر نا مشکل ہے ۔ انسان کے اندر دوسروں پر غلبہ پا نے کا مرض اتنا خو فناک ہے کہ دوسروں کو فنا کر نے میں ہی اپنی بقا سمجھتا ہے ‘انسان کسی کو محکوم بنا نے میں ہی اپنی سربلندی کیوں سمجھتا ہے ۔ وہ اپنے عیش کدے کو قائم رکھنے کے لیے دوسروں کے گھروں کو کیوں ما تم کدے بنا تا ہے اپنی بلندی اور دوسروں کو نیچا دکھا نا ایسا زہر ہے جس نے روز اول سے انسانوں کو انسانوں کا قاتل بنا رکھا ہے اگر ہم انسان کی اِس جبلت پر غور کریں تو ایک ہی بات نظر آتی ہے وہ یہ کہ ہر انسان خو د کو ضرور ی ا ور اہم خیال کر تا ہے اب یہ حقیقت ہے جو شخص خو د کو ضروری سمجھے گا وہ دوسروں کو فالتو اور حقیر جا نے گا ۔اپنی ذات کی نمو کے لیے پھر حضرت انسان دوسرے انسانوں سے متصادم ہو جا تا ہے اپنی ذات کی کشش خدائے بزرگ وبرتر نے اِس بزم جہاں کی رونقیں بڑھا نے کے لیے رکھی ہے تا کہ انسان زندگی سے بو ر نہ ہو جا ئے خا لقِ کائنات نے یہ جذبہ ہر ذی شعور میں ودیعت کر دیا ہے اِسی جذبے کی بدولت بزمِ جہاں کی رونقیں قائم و دائم ہیں مگر نظامِ قدرت کی خوبصورتی کی داد دینی پڑتی ہے کہ قدرت نے زندگی کی چولی کے ساتھ مو ت کا دامن لگا کر خو د ہی ضروری اور اہم کے غبا رے سے ہو ا نکال دی ہے خو د کو ضروری اور نا گزیر سمجھنے کے زہر نے کرہ ارض کو جہنم بنا رکھا ہے اگر یہاں پر آنے والا ہر انسان اِس حقیقت کو پا ئے کہ جو بھی یہا ں آیا اُس نے اپنا وقت گزار کر آخر کار یہاں سے چلے جانا ہے یہاں پر ہر گز رتا لمحہ فنا کے سمندر میں اترتا جا رہا ہے ہر گزرنے والا سیکنڈ آپ کی زندگی کو کم کر تا جا رہا ہے ہر دن آپ کو موت کے قریب لے کر جا رہا ہے اگر ہر انسان اِس حقیقت کو سمجھ لے تو یہ بزم دنیا کبھی بھی ما تم کدہ نہ رہے اور نہ ہی انسان کے ذہن میں کو ئی فتنہ جنم لے سکے جس نے پو ری دنیا کو عذاب مسلسل میں جھونک رکھا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی روح قفس انسانی سے آزاد ہو تی ہے انسانی جسم مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو جا تا ہے آپ اِس کو جلا دیں کا ٹ دیں ہسپتالوں کے مرد ہ خانوں میں جا کر دیکھیں کس طرح انسانی لا شوں کو ٹھنڈے ڈبوں میں بند کر کے نمبر لگا کر رکھ دیا جا تا ہے اب انسان برف کی مانند بے جان گو شت کا ٹکڑا ہے یا پوسٹ مارٹم کے دوران آپ دیکھ لیں کس کس طرح سرجن ڈاکٹر انسانی جسم کی چیڑ پھاڑ کر تے ہیں انسان کو پتہ بھی نہیں چلتا ہے لیکن یہی انسان جب اِس کے پھیپھڑوں کے اندر ہوا کی چند سانسیں ہو تی ہیں تو یہ خود کو دھرتی کا واحد مالک سمجھتا ہے تا ریخ انسانی میں ہر دور میں ایک سے بڑھ کر ایک ظالم جا بر اور طاقت ور پیدا ہوتا رہا ہے لیکن جب وقت گزرنے کے سا تھ سہاتھ رگوں میں دوڑتا گرم خون ٹھنڈا ہو تا ہے تو انسان اپنے غرور بھرے جسم پر قابو بھی نہیں رکھ سکتا جوانی میں جو انسان دوسروں کو چیرنے پھا ڑنے پر تیار رہتا ہے زمین پر اکڑ کر چلتا ہے بڑھا پے میں اپنے ہی جسم پر اختیار نہیں ایسا رعشہ لرزتا انسان اور بیما ریوں کی قیام گا ہ انسان کو اپنی اوقات یا د آجاتی ہے زندہ اور مردہ انسان میں فرق جان کر آپ بھی بہت حیران ہو نگے چند سال پہلے امریکہ کے ایک ڈاکٹر نے اِس پر تجربات کئے لاس اینجلس کے ڈاکٹر ابرا ہام نے ایک انتہا ئی حساس ترازو بنا یا وہ مر ض الموت میں مبتلا مریضوں کو اُس ترازو پر لٹا تا مریض کے پھیپھڑوں میں مو جو د اکسیجن کا وزن کر تا اور پھر مر نے والے کی مو ت کا انتظا ر کر تا ڈاکٹر اپنی اِس تحقیق میں لگا رہا اُس نے انسانو ں پر سینکڑوں تجربات کئے اور پھر یہ اعلان کیا کہ زندہ اور مر دہ انسان میں فرق صرف 21گرام کا ہے یعنی انسا نی روح 21گرام کی ہے ڈاکٹر صاحب کے بقول انسا نی روح اُس آکسیجن کا نام ہے جو انسان کے پھیپھڑوں میں چھپی ہوتی ہے جب کسی انسان کا آخری وقت قریب آتا ہے تو موت اُس پر وار کر تی ہے اب موت پھیپھڑوں کے کونوں کھدروں میں پھنسی ہو ئی 21گرام آکسیجن کو زبردستی با ہر نکال دیتی ہے جیسے ہی یہ 21گرام آکسیجن پھیپھڑوں سے با ہر دھکیل دی جا تی ہے تو انسان کی مو ت کا سفر جا ری ہو جا تا ہے انسانی جسم کے اعضا ٹھنڈے پڑنا شروع ہو جا تے ہیں رگوں میں دوڑتا خو ن جمنا شروع ہو جا تا ہے سارے سیل مر جا تے ہیں اور انسان مو ت کے اندھے غار میں اُتر جا تا ہے اب یہ حقیقت سامنے آچکی ہے کہ حضرت انسان کو زندہ رکھنے والی زندگی یا آکسیجن کا وزن صرف 21گرام ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ زندہ اور مر دہ میں فرق جو 21گرام ہیں اِس میں ہوا کے ساتھ ساتھ ہما رے ارادوں خوا ہشوں تکبر غرور انا خو دی کا وزن کتنا شامل ہے ہما رے وجود میں شامل غصہ تکبر غرور شہوت لالچ ظلم دوسروں پر غلبہ پا نے کا رجحان دوسروں کو نیست و نا بود کر نے کا زہر ہما رے ڈرامے فراڈ جھوٹ چالاکیاں سازشیں اور قیامت تک زند ہ رہنے کی خوا ہش ، ہم سارا دن انسانوں سے فراڈ اور جھوٹ بو لتے ہیں اپنے ضمیر کا سودا کر تے ہیں دنیا وی جھوٹے خدا ؤں کے تلوے چاٹتے ہیں معاشرے کے با اثر افسروں سیاستدانوں دولت مندوں کے سامنے میراثی بن کر خو شامدوں کے ریکارڈ تو ڑتے ہیں کبھی ہم نے سوچا ہے کہ اِن 21گراموں میں ہما ری اکٹر تکبر غرور اور خدا کی نا فرمانی کا بو جھ کتنا ہے ہم ما لک کا ئنات کی نا فرما نی 21گراموں کے بل بو تے پر کتنی دیر کر سکتے ہیں جب ہما ری اوقات ہی21گرام ہے تو ہم کتنی دیر تک وقت کے گزرتے لمحوں سے خو د کو بچا سکتے ہیں گردش لیل و نہار کے غبا رسے ہم 21گرام کو کتنی دیر بچا سکتے ہیں ہم کتنی دیر تک خالق کائنات کی نا فرما نی کر سکتے ہیں حیرت ہو تی ہے جب 21گرام کا انسان خدا بن کر بو لتا ہے دوسروں پر ظلم کر تا ہے دوسروں کا خدا بن کر تقدیر کے فیصلے کر نے کی کو شش کر تا ہے انسان یہ بھو ل جا تا ہے کہ 21گرام محض ایک سانس ہے ایک آخری ہچکی ایک جھٹکا یا چھینک سے ہما رے جسم میں ایک منٹ میں 87کروڑ حرکتیں ظہور پذیر ہو تی ہیں ہما رے دما غ میں اربوں خیالات آتے ہیں ایک لمحے میں ہم ہزاروں منصوبے خیالات بنا تے ہیں 21گرام کو اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا 21گرام کی اوقات پانچ ٹشو پیپر ہے ہما ری اوقات 21گرام کا انسان خو دکو کھربوں ٹن وزنی کا ئنا ت کا مالک سمجھنا شروع ہو جا تا ہے وقت اور زمانے کو پاؤں کی ٹھوکر سمجھنا شروع ہو جا تا ہے کروڑوں انسانوں کا مالک سمجھنا شرو ع کر دیتا ہے 21گرام کا انسان یہ بھو ل جا تا ہے کہ فرعون جیسا ظالم نیل کے پا نی میں بتاشے کی طرح گھل گیا تو تیری کیا اوقات ہے آج تو مرے گا تو کل 21گرام کا ایک خدا تیری جگہ لے لے گا کسی قبرستان جا کر دیکھ جن کے غبا روں سے 21گرام آکسیجن نکلی تو انہیں منوں مٹی کے نیچے دبا کر واپس آگئے 21گرام کے غبا رے کس جھو ٹی شان کے ساتھ کر ہ ارض پر پھیلے ہو ئے ہیں جیسے ہی کسی غبارے کی ہوا نکلتی ہے تو اُس کو زمین میں دبا دیا جا تا ہے اُس غبا رے کی جگہ نیا غبا رہ لے لیتا ہے ۔

Views All Time
Views All Time
279
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   تسلی بخش مرمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: