Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

پولیس وائرلیس ٹریننگ اسکول

Print Friendly, PDF & Email

گزشتہ دنوں پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول ( PWTS) بہاولپور میں ٹریننگ مکمل کرنے والے 200 کانسٹیبلان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی،اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شاہد جاوید چودھری اور ایس ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن پنجاب ڈاکٹر عابد خان تھے۔ سنہ 1956 ء میں نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان کی خصوصی کاوشوں سے قائم ہونے والا پولیس وائرلیس ٹریننگ اسکول بہاولپور اپنی نوعیت کا پورے پنجاب میں واحد ادارہ ہے جہاں پنجاب پولیس ٹیلی کمیونی کیشن ، ہائی وے پٹرول پولیس، موٹروے پولیس سے تعلق رکھنے والے وائرلیس آپریٹرز تکنیکی و فنی تربیت مکمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اسلام آباد پولیس، آزاد کشمیر پولیس اور شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کو ٹیلی کمونی کیشن ، ٹیلی گرافی و وائرلیس کے دیگر کورسز کے علاوہ کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت اور فزیکل تربیت بھی دی جاتی ہے۔

1956ء سے 1987ء تک یہ ٹریننگ اسکول ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن عہدے کے افسران بطور سپریم کمانڈر چلاتے رہے، 1987 ء میں اسے ایک علیحدہ یونٹ ڈیکلیئر کردیا گیا ، اور ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو یہاں پرنسپل تعینات کرکے نظام چلایا جانے لگا جس سے اس اسکول کی ایڈمنسٹریشن اور کارکردگی میں بہتری آئی۔ اس وقت ڈی ایس پی خواجہ طغرل ضمیر بطور پرنسپل پولیس وائرلیس ٹریننگ اسکول بہاولپور کا نظم و ضبط احسن طور پر چلارہے ہیں۔ قیام سے اب تک پولیس وائرلیس ٹریننگ اسکول بہاولپور میں مختلف نوعیت کے کل 428کورسز کروائے جاچکے ہیں جن میں وائرلیس ٹیلی گرافی کورس، ویڈیو لنکنگ کورس، ٹیلی پرنٹر کورس، لوئر اسکول کورس اور ریفریشر کورسز شامل ہیں۔ پولیس لائن بہاولیور کے اندر قائم اس اسکول میں گزشتہ دنوں 274 ویں وائر لیس ٹیلی گرافی کورس کی تربیت مکمل کرنے والے ، پنجاب پولیس ، موٹروے پولیس پٹرولنگ پولیس کے 200 کانسٹیبلان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے کانسٹیبلان کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز ا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:   رشوت کا بازار | سید حسن

دوران ٹریننگ انہیں وائرلیس چینل VHF، HF ، مورس سکوڈ، ای میل ، ٹیلی پرنٹر اور وائرلیس کے استعمال سے متعلق تربیت و آگاہی فراہم کی گئی تاکہ یہ پیشہ وارانہ امور باحسن و خوبی سرانجام دے سکیں ۔ مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شاہد جاوید چودھری اور ایس ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن پنجاب ڈاکٹر عابد خان نے اہلکاروں کوٹریننگ کے مراحل کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف افسران اور ریکروٹس کے عزم اور جذبے کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لئے تربیت انتہائی ضروری ہوتی ہے۔ یہ تربیت آپ کی ذاتی اور بالخصوص پیشہ ورانہ زندگی میں اایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، موجودہ ملکی حالات میں امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ایسے چیلنجز ہیں جس کے مقابلے میں پولیس افسران اورجوان اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ڈھال ثابت ہوئے ہیں۔

بجا طور پر بڑے اور نیک مقاصد کے حصول کے لئے فنی تربیت کے ساتھ ساتھ جدید اسلحہ، سائنسی ساز و سامان کے استعمال کی تربیت بھی بنیادی ضروریات ہیں۔ پولیس وائرلیس ٹریننگ کے شعبے میں یہ اسکول بلاشبہ ایک بہترین اور مستند ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اوراس کی کارکردگی کی وجہ سے یہ ادارہ دیگر تربیتی اداروں کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔اس ادارے کے تربیت یافتہ جوان اپنے جذبے اور صلاحیتوں کے باعث پنجاب پولیس اور دیگر اداروں میں اپنی بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پرنسپل خواجہ طغرل ضمیر اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جن کی زیر نگرانی اس اسکول میں زیر تربیت افسران و جوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی تمام ضروریات کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:   رئیس‘‘ کی بندش-ڈاکٹر لال خان

انہوں نے کہا کہ میں اور تمام سینئر افسران پولیس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں، کیونکہ پولیس ہی ایک ایسا ادارہ ہے جو شہریان کی جان و مال کا محافظ اور معاشرے میں امن قائم کرنے کا ضامن ہے۔ بلاشبہ ٹریننگ کسی بھی شعبہ زندگی میں بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، اگر بنیاد مضبوط ہو تو اس پر عمارت بھی پائیدار ہوتی ہے۔دور جدید کے چیلنجز سے نبٹنے کے لئے پولیس فورس کو جدید اسلحہ کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

Views All Time
Views All Time
174
Views Today
Views Today
1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: