پتوکی: احتجاج کے باعث دوپہر سے ٹریفک جام، مسافر ذلیل و خوار

Print Friendly, PDF & Email

پتوکی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان روڈ پر کسانوں کی جانب سے دیے گئے احتجاجی دھرنے کے باعث دوپہر سے ٹریفک جام ہے جس  سے سینکڑوں مسافر خوار ہو رہے ہیں۔ متبادل راستہ نہ ملنے کی وجہ سے دوپہر سے مسافر بسوں میں ہی بیٹھے رہنے پر مجبور ہیں۔

اس ساری صورتحال میں وہ خواتین جو ملتان سے لاہور بسلسلہ روزگار یا تعلیم سفر کر رہی تھیں زیادہ مشکل سے دوچار ہیں۔ کمپنیز انہیں دھرنے سے گزار کر متبادل ٹرانسپورٹ مہیا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہیں جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ایسی ہی ایک مسافرہ جو ملتان سے لاہور ملازمت کے سلسلے میں آ رہی ہیں، نے قلم کار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈائیو کال کر کے بھی اپنے سمیت بس میں موجود باقی خواتین مسافر کی مشکل سے آگاہ کیا لیکن ان کی کال کاٹ دی گئی۔ "دوپہر سوا تین بجے سے ہم اسی بس میں بیٹھی ہیں۔ بس میں موجود سٹاف یا ان کی ہیلپ لائین پر موجود کوئی بھی ہماری مدد نہیں کر رہا۔ ہم کمپنی پر بھروسہ کر کے اکیلی سفر کرلیتی ہیں لیکن مشکل وقت میں کمپنی ہماری مشکل حل کرنے میں زرا بھی دلچسپی نہیں رکھتی۔” اس خاتون نے قلم کار سے بات کرتے ہوئے کہا۔

یہ بھی پڑھئے:   خواتین کیلئے گھریلو بجٹ ایک چیلنج-عارف عزیز (انڈیا) - قلم کار

Views All Time
Views All Time
155
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply