Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

پاک فوج کا بھاری توپ خانہ افغان سرحد پر پہنچ گیا

پاک فوج کا بھاری توپ خانہ افغان سرحد پر پہنچ گیا
Print Friendly, PDF & Email

لاہور اور سہون میں حملوں  کے بعد دہشت گردوں کی سرحد پار سے آمد و رفت روکنے کے لئے پاک فوج نے افغان سرحد سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر کے بھاری توپ خانہ بھی سرحد پر پہنچا دیا ہے۔

ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر جہاں ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں وہیں چند دنوں میں ہونے والے دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کے شواہد کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے مؤثر نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور پاک فوج کی جانب سے بھاری توپ خانہ بھی سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے، سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمد ورفت کی مؤثر نگرانی کے لئے بھاری آرٹلری بھیج کر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے لاہور اور پھر سہون میں لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جا ملنے کے شواہد کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن بھی تیز کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فضائیہ  نے افغانستان میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے۔

Views All Time
Views All Time
252
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   میں پیپلزپارٹی کو ووٹ کیوں دیتا ہوں
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: