پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹس بلیک ہونے لگیں

Print Friendly, PDF & Email

(یو این این) بڑا میچ، بڑا ٹاکرا پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل میچ انتیس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا، میچ سے قبل ٹکٹس کا امتحان شروع ہوگیا، ہربار کی طرح اس بار بھی پانچ سو اور ایک ہزار والی ٹکٹس نایاب، کرکٹ کے شائقین مایوسی کا۔تفصیلات کے مطابق سیٹی بجے گی، تالی بجے گی کھیل سجے گا، پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پانچ روز باقی ہیں،کرکٹ شائقین کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔لوگوں کی بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول کے لئے ٹی سی ایس گلبرگ برانچ پہنچ گئی۔ مگر ہربار کی طرح اس بار بھی میچ کے لئے پانچ سو اور ایک ہزار والی ٹکٹس نایاب صرف، پندرہ سو، تین ہزار اور پانچ ہزار والی ٹکٹیں ہی شائقین کرکٹ کو نصیب ہوئی۔کرکٹ کے دیوانے ٹکٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور وہ ان لمحات کو سٹیڈیم میں دیکھاناچاہتے ہیں، مگر ٹکٹ خریدنا غریب ا?دمی کے بس میں نہیں ہے۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے تک لاہور میں ٹی سی ایس کی بیس سے زائد برانچز میں جاری رہے گی۔

Views All Time
Views All Time
312
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   خبرِ غم - جہانگیر بدر انتقال کر گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: