Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

افغان سفیر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی

by اکتوبر 23, 2017 ہیڈ لائن
افغان سفیر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی
Print Friendly, PDF & Email

پشاور(یو این این)جے یو آئی (س) کے مطابق، ملاقات میں افغانستان کی تازہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، افغان سفیر نے مولانا سمیع الحق کو فوری موثر کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔ افغان سفیر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جمعیت علماء اسلامی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر ذخیلوال نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق سے اکوڑا خٹک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور افغانستان سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان سفیر عمر زاخیل وال کے ہمراہ نائب سفیر زردشت شمس بھی موجود تھے۔ ترجمان جے یو آئی (س) کے مطابق، ملاقات میں افغانستان کی تازہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، افغان سفیر نے مولانا سمیع الحق کو فوری موثر کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان کی بحالی وقت کا تقاضا ہے، مغربی طاقتیں اپنے مقصد کے لئے مسئلہ حل کرنے نہیں دیتیں۔مولانا سمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران دشمن کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کو متفق ہوکر افغانستان کی جنگ آزادی کو انجام تک پہنچانا چاہیے، روس اور امریکہ کے خلاف دی گئی لاکھوں قربانیاں ضائع ہونے سے بچائی جائیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم امن قائم کرنے کے لئے ہر دروازے پر جانے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

Views All Time
Views All Time
240
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   تلور کا شکار صرف عرب شیوخ ہی کیوں کرتے ہیں ،عامر لیاقت
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: