تین عشروں بعد سعودیہ اور عراق کے درمیان فضائی سروس بحال

Print Friendly, PDF & Email

بغداد(یو این این)سعودی عرب اور عراق کے درمیان تین عشروں پر پھیلے کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کے لیے فضائی سروس معطل رہی ہے۔ قریبا ستائیس سال کے بعد سعودی عرب کا پہلا ہوائی جہاز گذشتہ روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا ہے سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی ‘ناس‘ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ 27 سال کے بعد عراق کی سرزمین پر اترا ہے۔ادھرعراقی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کاظم فنجان الحمامی منگل کے روز بغداد میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی ملاقات میں فضائی سروس کی بحال پر اتفاق کیا گیا تھا۔بدھ کو سعودی عرب کی ’ناس‘ ایئرلائن کے جہاز کے بغداد اترنے کے بعد سعودی عرب کا ایک شاہی طیارہ بھی بغداد پہنچا ہے۔سعودی عرب نے عراق کے ہوائی جہازوں کی آمد ورفت کو اپنے ہوائی اڈوں پر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عراقی ایئرلائن کے جہازوں کو جدہ، مدینہ منورہ اور دمام کے ہوائی اڈوں پر اترنے کی اجازت ہے۔

Views All Time
Views All Time
202
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   ترکی: چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے سے دس فوجیوں سمیت 18 ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: