تاج محل مغل لٹیروں کی نشانی ہے، بی جے پی رہنما

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی(یو این این)بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک سینئیر رہنما سوم سنگیت نے کہا ہے کہ انڈیا کی تاریخ میں تاج محل کی کوئی جگہ نہیں ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے رہنماء نے کہا کہ تاج محل کی عمارت کو ایک ایسے بادشاہ نے بنوایا ہے جس نے ہندوو?ں کا قتل عام کیاتھا۔انہوں نے انڈیا کے مغل بادشاہوں کولٹیرے اور دغدار قرار دیا۔سوم سنگیت نے میرٹھ میں ایک ریلی سے خطاب ہوئے کہا کہ مغل بادشاہوں بابر، اکبر ،شاہجہان اور اورنگزیب کو لٹیرے اور غدار قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کا نام انڈیا کی تاریخ سے مٹا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہجہان انڈیا کے سبھی ہندوو?ں کو ختم کرنا چاہتا تھا اور ایسے حکمران کی عمارت ہندوستان کی تاریخ کا حصہ نہیں ہو سکتی۔سوم سنگیت نے کہا کہ بہت لوگوں کو درد ہوا جب تاج محل کو محکمہ سیاحت کے کتابچے سے ہٹایا گیا۔سوم سنگیت نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں تاریخ کو مسخ کر دیا گیا تھا اور اب اسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ بقول ان کے بھگوان رام سے بھگوان کرشن تک مہارانا پرتاب سے شیو جی تک سبھی کو صحیح مقام تک لایا جا رہا ہے۔ اکبر اورنگزیب اور بابر کے کلنگ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ان کے اس بیان کو بی جے پی کے قومی ترجمان نسیون جی نے حمایت کی ہے۔ ‘سچائی یہ ہے کہ مسلم لیڈروں اور مغلوں نے اس دیش کوبرباد کیا ہے۔انڈیا کی تہذیبی قدروں پر وار کیا۔تاہم پارٹی کے ایک ترجمان نریند کوہلی نے تاج محل سے متعلق سوم سنگیت کے بیان کو ان کا ذاتی خیال قرار دیا۔

Views All Time
Views All Time
409
Views Today
Views Today
2

Leave a Reply