Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق

by اکتوبر 17, 2017 ہیڈ لائن
بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق
Print Friendly, PDF & Email

ایمسٹرڈیم(یو این این)ہالینڈ میں ہونے والی حالیہ تحقییق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق گرونینگن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خون کے گروپ سے جانا جاسکتا ہے کہ کسی فرد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے یا نہیں۔ تحقیق کے مطابق’’ اے ‘‘، ’’بی ‘‘ اور’’ اے بی ‘‘ بلڈ گروپ کے حامل افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ’’او ‘‘ بلڈ گروپ کے حامل افراد کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اے اور بی بلڈ گروپ کے حامل افراد میں اس جان لیوا دورے کا خطرہ ممکنہ طور پر اس لیے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں ایک قسم کے پروٹین (ویلی برینڈ ون)von Willebrand اور ہائیر گلیسٹین تھری کی سطح زیادہ ہوتا۔ محققین کے مطابق اے بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔

Views All Time
Views All Time
250
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین کا لاہور میں مستقل قیام کا فیصلہ
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: