Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں شبیہ ذوالجناح کا یوم عاشور کا جلوس برآمد

by اکتوبر 12, 2016 ہیڈ لائن
لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں شبیہ ذوالجناح کا یوم عاشور کا جلوس برآمد
Print Friendly, PDF & Email

5لاہور: (نمائندہ قلم کار) ٹھوکر نیاز بیگ میں یومِ عاشورکا جلوس برآمد ہو گیا۔ جلوس قدیمی مرکزی امام بارگاہ ایوانِ حیدر ؑ سے برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل ذاکر اقبال حسین شاہ بجاڑ والا نے مصائب امام حسین ؑ اور اہلِ بیت ؑ بیان کیے اور شہادتِ امام حسین ؑ اپنےمخصوص انداز میں بیان کی۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کی برآمدگی ہوئی۔ 

عزادارنِ امام حسینؑ نوحہ خوانی کے ساتھ ماتمی پرسہ پیش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں اسی امام بارگاہ سے شبِ عاشور کا جلوس برآمد ہوا تھا جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا صبح اذان کے بعد 3اختتام پذیر ہوا۔ آج کا جلوس بھی اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا کربلا نیاز بیگ میں مغرب کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا دوپہر ایوانِ زینب ؑ کے سامنے پہنچے گا جہاں عزاداران زنجیر زنی کریں گے۔ 


جلوس کے سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کی تنظیم "حسینی فورس” سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ جلوس میں شمولیت کے لئے عزاداروں کو سخت چیکنگ کے بعد جانے دیا جا رہا ہے۔ اور یہ چیکنگ
3جلوس کے پورے راستے پر ہے۔ جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے۔ 

ہزاروں کی تعداد میں عزادار جلوس میں شریک ہیں۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ اہلِ تشیع کے ساتھ ساتھ اہلِ سنت برادران کی طرف سے  دودھ، پانی اور چائے کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وسیع پیمانے پر لنگر کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

1

2

Views All Time
Views All Time
682
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   سلامتی کو خطرہ ہوا تو دشمنوں پر میزائل گرادیں گے: ایران
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: