Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

کرکٹ بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں کی طرف بھی آئے : آفریدی

by اکتوبر 16, 2017 ہیڈ لائن
کرکٹ بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں کی طرف بھی آئے : آفریدی
Print Friendly, PDF & Email

لاہور (یواین این ) سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہیکہ کرکٹ بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں کی طرف آئے کیونکہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے۔ لاہور میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت جو ٹیم ہے اچھی ہے اور یہی کمبی نیشن ہے، ہم دو ٹیسٹ ہارے لیکن ٹیم مصباح اور یونس کے بعد جدوجہد کررہی ہے اور آگے بھی کرے گی، ہم انہی لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے لاہور میں آخری ٹی ٹوئنٹی ہے جو اچھی بات ہے لیکن اب بورڈ کو کراچی، ملتان اور راولپنڈی کی طرف جانا چاہیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے، سری لنکا نے ہمیشہ ساتھ دیا اور پاکستان نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے، امید کرتا ہوں تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے آنے سے کرکٹ تیز اور تبدیل ہوئی ہے جب کہ 10 اوور والی کرکٹ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جن کی خدمات ہیں ان کھلاڑیوں سے فائدہ لینا چاہیے۔

Views All Time
Views All Time
213
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   انڈیا نے ہائیڈ روجن بم کیلئے نیوکلیئر سٹی کی تعمیر شروع کر دی
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: