کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس

Print Friendly, PDF & Email

لا ہور(یواین این )ٹیکسی سروس کریم نے اب اپنی ایپلیکیشن میں بائیک سروس بھی لانچ کردی ہے، جس کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوگا جو اس ٹریفک میں اپنی منزل تک جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔گو، گو پلس اور بزنس کار کی کامیابی کے بعد کریم نے ’تیز‘ کے نام سے رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا تھا، اور اب اپنی بائیک سروس سے کریم کا مقصد عوام کو کم کرائے میں سفر کرنے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔کریم کے ترجمان سبطین نقوی نے بتایا کہ کریم کا مقصد شہر میں موجود ہر فرد کو بہتر سروس مہیا کرنا ہے، اس سروس کے ذریعے لوگوں کو کم پیسوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمتوں کے بھی موقع مل سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک یہ سروس صرف راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی میں شروع کی گئی ہے، تاہم مثبت ردعمل ملنے پر ملک بھر میں اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

Views All Time
Views All Time
168
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply