سابق آمر پر ویز مشرف ذہنی مر یض ہیں : نثارکھوڑو

Print Friendly, PDF & Email

کر اچی ( یو این این ) سند ھ کے سنیئر وزیر نثار کھوڑو نے سابق آمر پرویز مشرف کے بیان پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سقوط مشرقی پا کستان میں پیپلز پا ٹی کے با نی اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کوئی کر دار ہو تا توان کی حکو مت کاتختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر نے والے جنرل ضیا ء الحق قتل کے جھو ٹے مقدمے میں بھٹو کو پھانسی پر چڑ ھا نے کی بجا ئے ملک توڑنے کا مقدمہ چلا تے ۔ یو این این سے بات کر تے ہو ئے نثار کھوڑو نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے تعاون سے ملک سے فرار ہو نے والے سابق فوجی آمر ذہنی مر یض ہیں وہ اپنے کرتوتوں اوردوراقتدارکے مظالم پرپاکستان کے عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پیپلزپا رٹی کی تاریخ قربا نیو ں سے بھری پڑی ہے پی پی پی جمہو ریت پر یقین رکھتی ہے اس نے کبھی چور دروزے سے اقتدار میں آنے کی کو شش نہیں کی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی مخالف خفیہ قوتوں کے تعاون سے جتنے مر ضی سیا سی وانتخابی اتحاد بنا لیں شکست ہمیشہ کی طر ح مستقبل میں بھی ان کا مقدر ہے ا نہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخابا ت کے مو قع پر عمران خان تنہا پر ور ازکا شوق پو را نہ کر تے تو اپو زیشن تقسیم نہ ہو تی ۔ نثار کھو ڑو نے کہا کہ ایک میڈیا گروپ سابق صدر آصف علی زردای سے اپنے مالکان کی ذاتی دشمنی کی بھڑ اس صحافت کی آڑ میں نکال رہا ہے ہم اس میڈیا گروپ کی بلیک میلنگ میں کل آئے تھے نہ آج نہ آئندہ آئیں گے سندھ کے عوام سندھ دشمن پر وپگینڈہ کر نے والوں کے ما ضی اور کر دارسے اچھی طرح واقف ہیں ۔

Views All Time
Views All Time
239
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply