ارون دھتی رائے کو بھی فوجی جیپ سے باندھا جائے، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پاریش راول

Print Friendly, PDF & Email

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ضلع بڈگام کے گاؤں میں کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاریش راول 2014 کے عام انتخابات میں احمد اباد کے حلقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔

پاریش راول نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ارون دھتی رائے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انھیں بھی بھارتی فوجی جیپ کے اگے باندھ دیاجانا چاہیے۔ ارون دھتی رائے بوکر انعام یافتہ مصنفہ اور سیاسی کارکن ہیں جو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب پاریش راول کے اس ٹویٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرطوفان اٹھادیا، اروندھتی رائے کے حامی مشتعل ہوگئے جس کے بعد انھوں نے پاریش روال پر تنقید کے تیر برسانا شروع کر دیے۔ ایک شخص نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کی اداکاری کی عزت کرتا ہوں جو تقریباً تمام کرداروں کو فلموں میں لے آتی ہے لیکن میں لفظوں سے مشتعل ہونے والی آپ کی اس قابلیت سے حیرت زدہ ہوں۔
(ایکسپریس نیوز)
Views All Time
Views All Time
332
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply