خاتون اور یونیورسٹی پروفیسر سمیت داعش کے تین رابطہ کار کراچی سے گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: اطلاعات کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس کی اطلاع کراچی  کے ایک مقام پر چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں ایک خاتون اور ایک پروفیسر سمیت 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تینوں زیرِ حراست ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کے ان پر الزام ہے کہ یہ کالعدم داعش کے مبینہ سہولت کار اور رابطہ کار گروپ ہے۔  سی ٹی ڈی گارڈن کے ایک افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد میں پنجاب کی ایک یونیورسٹی کا پروفیسر اور ان کی ایک رشتے دار خاتون شامل ہے

مزید اطلاعات کے مطابق ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف حساس تنصیبات، اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Views All Time
Views All Time
160
Views Today
Views Today
2

Leave a Reply