Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

مطالبات کی منظوری کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ

by دسمبر 13, 2016 ہیڈ لائن
مطالبات کی منظوری کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
Print Friendly, PDF & Email

  قلم کار-چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ اپنے چار مطالبات منوانے کے لیے ستائیس دسمبر کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے۔

کراچی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے بتایا کی ۔

 مسلم لیگ نون کی حکومت کو 27 دسمبر کے بعد پتہ جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے اور یہ کہ وہ جواب لے کر رہیں گے۔

پیلز پارٹی کے چار مطالبات ہیں 

  • قومی سلامتی سے متعلق دونوں ایوانوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل
  • پاناما سکینڈل کی شفاف تحقیقات
  • چین پاکستان رہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس
  • کل وقتی وزیر خارجہ کی تعیناتی

 انہوں نے مزید کہا کہ ’جب ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے تو میرا خیال ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی کیونکہ ان مطالبات پر ہمارا اتفاق ہے۔‘

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے خود جا کر عدالتوں کا سامنا کیا ۔’وزیر اعظم لاڑکانہ سے ہو یا کوئٹہ سے، لاہور سے یا پشاور سے سب کے لیے قانون ایک ہو۔’

Views All Time
Views All Time
217
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   ایون فیلڈ ریفرینس: کب کیا ہوا مکمل تفصیلات
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: