طارق فاطمی کی امریکی سینیٹرز کو دورہ پاکستان کی دعوت

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے امریکی سینیٹرز کو بھارتی اشتعال انگیزی، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں پر بریفنگ دی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی (ایس اے ایس سی) کے چیئرمین جان مکین کو ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف حاصل اہداف سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ آپریشن میں پاکستان نے ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کیں۔

ملاقات میں پاک افغان تعلقات، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

سینیٹر جان مکین نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لیے آرمڈ سروسز کمیٹی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، جب کہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے بھی امریکا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھئے:   افریقی ملک جہاں مردوں کو ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد دفنایا جاتا ہے

جان مکین نے پاک فوج کی کمان میں تبدیلی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی جب کہ طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Views All Time
Views All Time
210
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply